لاہور میں ’غذائی دہشتگردوں‘ کے خلاف آپریشن جاری

منگل 4 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں جعلی دودھ بنانے والوں کے خلاف بڑا آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں گدھے اور کتے کے گوشت، جعلی دودھ اور پلاسٹک کے چاول فروخت، حقیقت کیا ہے؟

ڈی جی فوڈ اتھارٹی  محمد عاصم جاوید کے مطابق غذائی دہشتگردوں کے خلاف اب تک لاہور میں 607 مقدمات درج کروائے جا چکے ہیں۔

نقلی دودھ بیچنے والوں کے خلاف مذکورہ آپریشن ڈھائی ماہ قبل شروع کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں دودھ کی پیداوار کتنی، پروڈکشن کے لحاظ سے دنیا میں نمبر کونسا؟

فوڈ اتھارٹی نے 15 لاکھ لیٹر جعلی دودھ تلف کیا، 400 کے قریب جعلی دودھ بنانی والی فیکٹریوں کو سیل کیا اور 150 کے قریب ان گاڑیوں کو ضبط کیا جو غیرمعیاری دودھ مارکیٹ میں لا رہی تھیں۔

اس آپریشن سے پہلے لاہور میں 20 سے 25 فیصد  کیمیکل والا دودھ فروخت ہورہا تھا لیکن اب اس میں کمی آچکی ہے۔

مزید پڑھیں: مونس الٰہی کی دودھ فیکٹری پر ایف بی آر کا چھاپہ

عدالتوں سے جعلی دودھ بنانے والے عناصر کو سخت سزاؤں کی صورت میں توقع ہے کہ لاہور میں یہ گھناؤنا کاروبار بند ہوجائے گا۔ تفصیل جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ پر بغیر لائسنس اسکول چلانے کا الزام

غزہ کا ’ننھا ظہران ممدانی‘، سوشل میڈیا پر چھا گیا، ویڈیو وائرل  

’بھیا مت کرو‘، بھارت میں موٹرسائیکل رائیڈر جنسی بھیڑیے بن گئے

ایشیا کپ ٹرافی تنازع، بھارت ماتھا ٹیکنے پر مجبور ہوگیا

این اے 66 ضمنی انتخابات، مسلم لیگ ن کا امیدوار بلامقابلہ کامیاب

ویڈیو

قائد اعظم یونیورسٹی: مالی طور پر کمزور طلبہ و طالبات کے لیے ایک منفرد پروگرام

قائداعظم یونیورسٹی کے مخصوص طلبا کے لیے کیفے سے مفت کھانے کی سہولت

27ویں آئینی ترمیم پر نئی صف بندی، سہیل آفریدی کا جارحانہ مؤقف ، بلاول بھٹو نے سیاسی فضا گرما دی

کالم / تجزیہ

ظہران ممدانی، قصہ گو سیاستدان

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر