صدرِ مملکت آصف علی زرداری 3 روزہ سرکاری دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحا پہنچ گئے۔
حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سینئر قطری حکام اور دوحا میں پاکستان کے سفیر نے صدرِ مملکت اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کو گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔
مزید پڑھیں: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے مراکش کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
صدرِ مملکت اپنے دورۂ قطر کے دوران عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے، جہاں وہ اپنے کلیدی خطاب میں عالمی برادری کو سماجی ترقی، جامع معاشی نمو اور پاکستان کے سماجی اقدامات سے آگاہ کریں گے۔
صدر آصف علی زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر دوحہ، قطر پہنچ گئے۔
حماد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر صدرِ مملکت اور ان کے وفد کا استقبال سینئر قطری حکام اور دوحہ میں تعینات پاکستان کے سفیر نے کیا۔
صدر آصف علی زرداری کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔@AmirSaeedAbbasi @alihamzaisb pic.twitter.com/vvRccBTpQV— Media Talk (@mediatalk922) November 4, 2025
صدر زرداری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سماجی تحفظ، غربت میں کمی اور کمزور طبقوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے پاکستان کے تجربات اور کامیابیوں پر روشنی ڈالیں گے۔
مزید پڑھیں: قطر میں عالمی اجلاس، صدر زرداری پاکستان کی ترجیحات اور پالیسی فریم ورک پیش کریں گے
اپنے خطاب میں صدرِ مملکت دوحا الائنس: سوشل پروٹیکشن اینڈ جابز کمپیکٹ کے آغاز کے لیے پاکستان کے کردار اور اقدامات پر گفتگو کریں گے۔ وہ اس بات پر بھی زور دیں گے کہ عالمی سماجی و ماحولیاتی تبدیلیوں کے لیے مالی وسائل کی فراہمی، ایس ڈی جی اسٹیمولس اور دیگر بین الاقوامی اقدامات کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔
صدر آصف علی زرداری اپنے دورے کے دوران مختلف عالمی و علاقائی رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔














