ترک پارلیمانی وفد کی بنگلہ دیش کے خارجہ مشیر سے ملاقات، روہنگیا کیمپوں کا دورہ

منگل 4 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش ترکیہ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین محمد عاکف یلماز کی قیادت میں ترک وفد نے کاکس بازار میں روہنگیا کیمپوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ترکیہ کے انسانی ہمدردی کے پروگراموں کا جائزہ لیا۔

بعد ازاں 5 رکنی ترک پارلیمانی وفد نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ محمد توحید حسین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

خارجہ مشیر نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ترکی کی جانب سے بے گھر روہنگیا آبادی کی انسانی ضروریات پوری کرنے میں مستقل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:دفاعی صنعت میں انقلاب، بنگلہ دیش کا ڈیفینس اکنامک زون قائم کرنے کا منصوبہ

محمد توحید حسین نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی و دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط اور کثیرالجہتی شعبوں میں تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے ترک جامعات میں بنگلہ دیشی طلبا کے لیے اعلیٰ تعلیم کے مواقع بڑھانے، تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع کے شعبوں میں اشتراک کو وسعت دینے اور ترک مارکیٹ میں بنگلہ دیشی ہنرمند و نیم ہنرمند افرادی قوت کے لیے مزید روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی درخواست کی۔

مزید پڑھیں: یورپی یونین کا بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے لیے بڑی مبصر ٹیم بھیجنے کا اعلان

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے حال ہی میں ’یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ‘ کی ایک شاخ کے قیام کی منظوری دی ہے، جس سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

چیئرمین محمد عاکف یلماز نے اپنے دورہ کاکس بازار کے مشاہدات شیئر کرتے ہوئے کیمپوں میں انسانی ہمدردی کے اقدامات اور سہولیات کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ بنگلہ دیش کو برادر ملک سمجھتا ہے اور تمام باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ