بابا گرو نانک جنم دن تقریبات: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سکھ یاتریوں کا خیر مقدم

منگل 4 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کا آغاز، سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سکھ یاتریوں کے قیام و طعام، آمدورفت اور سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے ہیں تاکہ وہ اپنی مذہبی رسومات اطمینان اور امن کے ساتھ ادا کر سکیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ سکھ یاتریوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی اور سہولیات یقینی بنائی جائیں۔

مزید پڑھیے: بابا گرو نانک کی برسی کی تقریبات، پہلے روز 2 ہزار سے زیادہ سکھ یاتریوں کی شرکت

انہوں نے کہا کہ ہم سکھ مہمان یاتریوں کو پنجاب میں خوش آمدید کہتے ہیں وہ ہمارے معزز مہمان ہیں اور پنجاب کی مہمان نوازی کا چرچا دنیا بھر میں ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت چاہتی ہے کہ سکھ برادری کے مہمان یہاں سے عزت، احترام اور محبت کی خوبصورت یادیں لے کر جائیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب پولیس کانسٹیبل نے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا میاں محمد بخش کے صوفیانہ کلام سے، ویڈیو وائرل

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کا ماحول پہلے سے بھی زیادہ بہتر ہو چکا ہے اور مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان باہمی احترام کے فروغ کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟