واٹس ایپ کی ایپل واچ ایپلکیشن متعارف، فون نکالے بغیر میسجز دیکھنا ممکن

منگل 4 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میٹا کی ملکیتی کمپنی واٹس ایپ نے بالآخر اپنی طویل انتظار کی جانے والی ایپل واچ ایپ لانچ کر دی جس کے ذریعے صارفین اب بغیر فون نکالے اپنے ہاتھ کی گھڑی سے براہ راست پیغامات اور کالز کے نوٹیفکیشن حاصل کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا اہم فیچر، صارفین فون نمبر شو کیے بغیر کال کرسکیں گے

نئی ایپ کے ذریعے صارفین کال نوٹیفکیشنز حاصل کرنے، مکمل پیغامات پڑھنے اور وائس میسجز ریکارڈ یا بھیجنے کے قابل ہوں گے۔

کمپنی کے مطابق واٹس ایپ کی تمام پلیٹ فارمز کی طرح ایپل واچ پر بھی ذاتی پیغامات اور کالز اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے تحت محفوظ رہیں گی۔

میٹا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ نیا تجربہ اپنا آئی فون نکالے بغیر آپ کو اپنی چیٹس سے باخبر رکھے گا۔

ایپ میں میسج ری ایکشنز، تصاویر اور اسٹیکرز کی واضح ڈسپلے کے علاوہ چَیٹ ہسٹری کی بہتر نمائش بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیے: واٹس ایپ نے تھرڈ پارٹی گروپس متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی

یہ ایپ ایپل واچ سیریز 4 یا اس سے جدید ماڈلز پر چلنے والے watchOS 10  یا اس سے نئے ورژن کی ضرورت رکھتی ہے۔

واٹس ایپ کے مطابق مستقبل میں اس ایپ میں مزید فیچرز بھی شامل کیے جائیں گے۔

یہ نیا اقدام کمپنی کی اس وسیع حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد واٹس ایپ کو موبائل اور ڈیسک ٹاپ سے آگے دیگر ڈیوائسز تک وسعت دینا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آئی پیڈ صارفین صرف براؤزر کے ذریعے واٹس ایپ استعمال کر سکتے تھے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ میں پاس کیز فیچر متعارف، بیک اپ تک رسائی مزید آسان

ایپل واچ کے لیے ایپ کی یہ ریلیز اسنیپ چیٹ کی جانب سے اپنی واچ او ایس ایپ لانچ کیے جانے کے بعد سامنے آئی ہے جس میں صارفین مختلف انداز میں فوری پیغامات کا جواب دے سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایندھن کا بحران: سندھ کی جامعات میں 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا فیصلہ

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے بحران میں کمی کے امکانات روشن، متبادل ذرائع سے تیل آنا شروع

طالبان سے وابستہ نام نہاد عالم کا پاکستان کے خلاف ’جہاد‘ کا فتویٰ، اشتعال انگیز بیان پر تشویش

مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعے نے یورپ پر بھاری اقتصادی بوجھ ڈال دیا، صدر یورپی یونین

پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی باضابطہ رونمائی، نام بھی رکھ دیا گیا

ویڈیو

دنیا اتنی بری نہیں جتنی ہماری منفی سوچ اسے بنا دیتی ہے

ایران، امریکا، اسرائیل جنگ، پاکستان نے بھی آپریشن شروع کردیا، عید سے پہلے عمران خان کی رہائی؟

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے