سوڈان کے شہر العبید میں جنازے پر حملہ، 40 افراد جاں بحق

بدھ 5 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوڈان کے وسطی صوبے کردفان کے اہم شہر العبید میں ایک جنازے پر حملے کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے انسانی امور کے دفتر نے بدھ کے روز اس واقعے کی تصدیق کی۔

بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ حملہ کب ہوا یا اس کے پیچھے کون ملوث تھا، تاہم واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز مبینہ طور پر شہر پر حملے کی تیاری کر رہی تھیں، جبکہ حکومتی فوج بھی انہیں روکنے کے لیے شہر کے اطراف میں جمع ہو رہی تھی۔

اقوامِ متحدہ کے دفتر نے کہا کہ کردفان خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال مسلسل خراب ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں: آر ایس ایف نے 300 خواتین کو ہلاک، متعدد کیساتھ جنسی زیادتی کی، سوڈانی وزیر کا دعویٰ

رپورٹس کے مطابق کردفان کے تینوں صوبے، شمالی، مغربی اور جنوبی، حالیہ ہفتوں میں سوڈانی فوج اور آر ایس ایف ملیشیا کے درمیان شدید جھڑپوں کی لپیٹ میں ہیں۔

اسی دوران، 26 اکتوبر کو آر ایس ایف نے شمالی دارفور کے دارالحکومت الفاشر پر قبضہ کر لیا، جہاں مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں کے مطابق شہریوں کے قتلِ عام کے واقعات پیش آئے۔

مزید پڑھیں: سوڈان: صدارتی محل بالآخر باغیوں سے آزاد کرالیا گیا

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ قبضہ سوڈان کے جغرافیائی تقسیم کو مضبوط کر سکتا ہے۔

یاد رہے کہ اپریل 2023 سے سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان خانہ جنگی جاری ہے، جس میں ہزاروں افراد ہلاک، لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں، اور ملک دنیا کے بدترین انسانی بحرانوں میں سے ایک کا شکار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بار سیاست: قائداعظمؒ کے نظریے سے گروپ ازم تک

اثاثہ جات کی تفسیلات جمع نہ کرانے والے درجنوں اراکین سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل

ججز کی کردار کشی: پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن، 14 لاکھ سے زائد ویب لنکس بلاک

پاکستان کی مالیاتی استعداد میں بہتری، وفاقی ٹیکس میں اضافہ ریکارڈ

ریڈیو پاکستان کیس، سہیل آفریدی کی ویڈیو میں موجودگی کی تصدیق، مقدمے میں نامزدگی پر غور

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘