لاہور: شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والا گروہ گرفتار، نقب زن گینگ بھی دھر لیا گیا

بدھ 5 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نواب ٹاؤن پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ہنی ٹریپ میں پھنسانے والا گروہ گرفتار کر لیا جبکہ چوہنگ تھانے کی حدود میں نقب زنی کرنے والا ایک گروہ بھی دھر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں نوسرباز دَم کرنے کے بہانے بھاری مالیت کا سونا اور نقدی لے اُڑا

ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق ملزمان انسٹاگرام پر دوستی کے ذریعے شہریوں کو ہنی ٹریپ کا نشانہ بناتے تھے۔ بعد ازاں وہ متاثرہ شہریوں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر تشدد کرتے اور نقدی و قیمتی سامان لوٹ لیتے تھے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں رضا، خرم اور سلیمان شامل ہیں۔

ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش 6 وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔

ملزمان شہریوں سے نقدی چھیننے، بینک اکاؤنٹس سے رقم ٹرانسفر کرانے اور یہاں تک کہ ایک شہری رضا وقار کی گاڑی اپنے نام منتقل کرانے کی کوشش بھی کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیے: عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار

ایس پی صدر کے مطابق گروہ کے تمام ارکان کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

نقب زن گینگ گرفتار، پولیس اہلکار بھی شامل

دوسری جانب چوہنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 رکنی نقب زن گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔

حیران کن طور پر گرفتار ملزمان میں حاضر سروس اور برخاست شدہ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق گینگ میں شامل کانسٹیبل علی حیدر اے آر ایف میں تعینات ہے جبکہ دوسرا ملزم راحت علی سابق پولیس اہلکار ہے جو کچھ عرصہ قبل ڈسمس ہوا تھا۔ دیگر گرفتار ملزمان میں علی، فیصل اور سلیم شامل ہیں۔

کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا، نقدی اور دیگر قیمتی اشیا برآمد کیں۔

مزید پڑھیں: لاہور: پولیس کانسٹیبل کی واردات، کباڑیے سے مل کر 40 موٹر سائیکلیں چرا لیں

پولیس کے مطابق گرفتار افراد نے دوران تفتیش کروڑوں روپے مالیت کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم طارق رحمان کا بنگلہ دیش میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

شمالی کوریا نے 10 سے زیادہ بیلسٹک میزائل سمندر میں داغ دیے

الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست میں نورا ای وی کا اضافہ، قیمت کیا ہے؟

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے