لاہور میں نوسرباز دَم کرنے کے بہانے بھاری مالیت کا سونا اور نقدی لے اُڑا

جمعرات 1 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں نوسربازی کی انوکھی واردات، معمر شخص دم کرنے کے بہانے سونا اور نقدی لے اُڑا۔

وحدت کالونی لاہور میں ہوئی اس واردات کی ایف آئی آر کے مطابق ایک 60 سے 65 سالہ شخص نے پہلے خود کو پیاسا ظاہر کرکے پانی طلب کیا اور پھر باتوں ہی باتوں میں گھر کی خواتین کو قائل کر لیا کہ ان کے گھر پر کسی نے بندش کروا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہورمیں گن پوائنٹ پر ڈکیتیوں میں ملوث میاں بیوی گرفتار

گھر میں موجود بزرگ خاتون سمیت دیگر خواتین بھی اس شخص کی باتوں میں آگئیں اور اپنی مال پر دم کروانے کے لیے گھر میں موجود سونے زیورات اور لاکھوں روپے نقدی اس کے سامنے ڈھیر کردی۔اور وہ وقفے وقفے سے سب کی اشیا پر کچھ پڑھا کر پھکنے لگا۔

اس دوران بزرگ ڈاکو کے ساتھ ورادات میں موجود ایک نوجوان موٹر سائیکل سوار  یہ سب کچھ باہر کھڑا دیکھا رہا تھا، جب بزرگ ڈاکو نے اپنا عمل مکمل کر لیا تو دوبارہ عورتوں سے کہا کہ اب یہ سب سامان ایک چادر میں ڈال دو تاکے ایک ساتھ جادو ختم ہو جائے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد: ڈکیتی کی واردتوں میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے 2 ارکان گرفتار

خواتین بزرگ ڈاکو کی باتیں مانتی گئیں جیسے وہ کہتا رہا خواتین کرتی رہیں۔جیسے ہی خواتین نے اپنا سارا سامان ایک چادر میں رکھا دیا، تو بزرگ نے ڈاکو نے کہا کہ  اب آپ سب اپنی آنکھیں بند کر لیں تاکہ آخری عمل مکمل ہو سکے۔ خواتین نے جیسے آنکھیں بند کیں وہ سارا سامان لیکر رفو چکر ہوگیا۔

اس نوسربازی کے اس واقعے کی ایف آئی آر درج کروادی گئی ہے، ایف آئی آر کے مطابق بزرگ ڈاکو 13 تولہ سونا جس کی قمیت چالیس لاکھ روپے ہے اور سات لاکھ روپے لیکر بھاگ گیا ہے۔

پولیس نے سی ٹی وی فوٹیج لیکر بزرگ ڈاکوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!