نارووال: طالبعلم کی فائرنگ سے 3 بچے زخمی

بدھ 5 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ضلع نارووال کے علاقے علی آباد میں ایک نجی اسکول میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک طالبعلم نے مبینہ طور پر کھیل کھیل میں فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 بچے زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ان والدین پر حیرت ہے جنہوں نے بچوں کو ہتھیار لے کر دیا‘ طالبعلم کی ہوائی فائرنگ پر صارفین کی تنقید

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ طالبعلم گھر سے اپنے والد کا پستول اسکول لے آیا تھا۔

کھیل یا آرام کے وقفے کے دوران طالبعلم شرارتاً پستول سے چھیڑ چھاڑ کر رہا تھا کہ اچانک اس میں سے گولیاں چلنی شروع ہوگئیں جس سے 3 بچے زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے موقعے پر پہنچ کر فائرنگ کرنے والے بچے کو حراست میں لے لیا اور پستول بھی برآمد کر لیا۔

پستول گھر میں لاپرواہی سے رکھا گیا یا کوئی اور وجہ؟

حکام کے مطابق یہ پستول بچے کے والد کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

مزید پڑھیے: کراچی: کال سینٹر میں فائرنگ، میٹرک کا طالب علم جانبحق

ترجمان پولیس نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ اسلحہ اسکول میں کیسے لایا گیا اور اس میں عملے یا والدین کی کوئی غفلت تو نہیں تھی۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا: اسکول میں فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

پولیس کے مطابق 2 طلبہ اور اسکول کے پرنسپل کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تحویل میں لیے گئے دوسرے طالبعلم کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ پستول کی گولیاں لانے میں ملوث ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘