’پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے‘، فیفا نائب صدر کا اعلان

جمعرات 6 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب صدر فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے اسلام آباد میں پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے زیرِ اہتمام مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان بھی موجود تھے۔

رانا مشہود نے شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ فٹبال کے فروغ کے لیے دنیا بھر میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: فیفا کے سینیئر نائب صدر شیخ سلمان بن ابراہیم کی پاکستان آمد، ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دے دیا گیا

ان کے مطابق پاکستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں اور حکومت انہیں کھیل سمیت تمام شعبوں میں مواقع فراہم کر رہی ہے۔

رانا مشہود احمد خان نے بتایا کہ وزیراعظم کے اسپورٹس ہنٹ پروگرام میں 23 کھیلوں پر توجہ دی جا رہی ہے، اور حکومت فٹبال فیڈریشن کے ساتھ مل کر ملک بھر میں ٹیلنٹ کی تلاش کا عمل تیز کرے گی۔

مزید پڑھیں: سعودی فٹ بال ٹیم کی بڑی کامیابی، فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا

اس موقع پر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے پاکستان کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہاں آ کر خوشی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فٹبال دنیا کا سب سے زیادہ مقبول کھیل ہے اور پاکستان میں بھی اس کھیل کے فروغ کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

شیخ سلمان نے یقین دلایا کہ ایشین فٹبال کنفیڈریشن پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، ضرورت صرف مواقع اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان