پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ لاہور سے جدہ جانے والی پرواز نے ونڈ اسکرین میں دراڑیں آنے کے باعث احتیاطی طور پر کراچی میں لینڈنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے میں دوسرے روز بھی ہڑتال، کتنی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا؟
ترجمان کے مطابق یہ واقعہ تقریباً 34 ہزار فٹ کی بلندی پر ونڈ شیئر یعنی ہوا کے دباؤ میں اچانک تبدیلی کے نتیجے میں پیش آیا۔ پائلٹ کی جانب سے پرندے کے ٹکرانے کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی اور نہ ہی پرواز کے دوران کوئی ایمرجنسی ڈکلیئر کی گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ طیارے نے صبح 7 بجکر 6 منٹ پر بحفاظت کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ تمام مسافر اور عملہ خیریت سے ہیں۔














