پاک افغان مذاکرات میں پیشرفت، دفترِ خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی

جمعہ 7 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان نے کسی دوسرے ملک کے خفیہ ادارے سے ملاقات یا کسی قسم کا لین دین نہیں کیا۔ بھارتی میڈیا کی بے بنیاد خبریں من گھڑت اور پروپیگنڈے پر مبنی ہیں۔ پاکستان نے غزہ فوج کے بدلے رقم مانگنے کے الزامات کو بھی یکسر مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات اس وقت استنبول میں جاری ہیں اور ان میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں۔ پاکستان کا بنیادی مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین کسی صورت پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے ہونے والے دہشتگرد حملوں میں معصوم شہری نشانہ بن رہے ہیں، جبکہ پاکستان اپنے عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ باکو میں یومِ فتح کی تقریبات میں شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں: استنبول مذاکرات کے دوران افغانستان کی چمن سرحد پر فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

ان کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ترکیہ میں مسلم ممالک کے اجلاس میں شرکت کی، جس میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس کے دوران اسحاق ڈار نے پاکستان کے فلسطین سے متعلق مؤقف کا اعادہ کیا اور ترکیہ کے وزیر خارجہ سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے بھارت سے آنے والے 2400 ہندو یاتریوں کو ویزے جاری کیے ہیں۔ چند یاتری نامکمل دستاویزات کے باعث واپس کیے گئے جنہیں کاغذات مکمل ہونے پر ویزے فراہم کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 4 نومبر کو بابا گُرو نانک کی تقریبات میں 1900 سے زائد بھارتی یاتری پاکستان میں داخل ہوئے، جن میں اکثریت سکھ عقیدے سے تعلق رکھنے والوں کی تھی۔

ترجمان نے شمالی افغانستان میں آنے والے زلزلے پر افسوس اور متاثرین سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان، افغانستان مذاکرات کا نیا دور آج استنبول میں، پاکستان کامیابی کے لیے پُرامید

انہوں نے بھارتی میڈیا کی افواہوں کو ’پریوں کی کہانیاں‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وفد نے استنبول مذاکرات میں ثالثوں کو مصدقہ اور شواہد پر مبنی معلومات فراہم کی ہیں۔ پاکستان کے تمام مطالبات واضح اور منطقی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے زور دیا کہ پاک فضائیہ کی بہادری تاریخ کا حصہ بن چکی ہے۔ پاکستان کو اپنی فضائیہ پر فخر ہے جس نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی۔ بھارت نے امریکی صدر سے جنگ بندی کی درخواست کی تھی جبکہ امریکی صدر کا مؤقف خطے کے امن کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت قوم کے تحفظ کے لیے متحد ہے اور فوجی کامیابیوں پر قوم کو اعتماد دلانے والا موقف برقرار رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں