چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا آغاز، گریجویٹس کے لیے روزگار اور تربیت کا شاندار موقع

ہفتہ 8 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ’ڈیجیٹل پنجاب ‘ کے تحت صوبے میں چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس کے گریجویٹس کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تربیت دینا اور انہیں عملی میدان میں روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

 5 ماہ کی انٹرن شپ، 50 ہزار روپے ماہانہ اسکالرشپ

پروگرام کے تحت منتخب گریجویٹس کو 5 ماہ تک معروف آئی ٹی کمپنیوں اور سافٹ ویئر ہاؤسز میں انٹرن شپ کا موقع دیا جائے گا، جبکہ انٹرن شپ کے دوران طلبہ کو 50 ہزار روپے ماہانہ اسکالرشپ فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے 65 ہزار ماہانہ وظیفہ، تعلیم کے میدان میں نوجوان گریجویٹس اور طلبہ کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

 صنعت اور تعلیم کے درمیان مضبوط رابطہ

یہ پروگرام آئی ٹی کمپنیوں اور تعلیمی اداروں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرے گا، جس کے ذریعے گریجویٹس پروفیشنل ماہرین سے براہِ راست سیکھنے اور جدید ٹیکنالوجی میں ہینڈز آن تجربہ حاصل کرنے کے قابل ہوں گے۔

 آن لائن اپلائی کا طریقہ

4 سالہ ڈگری مکمل کرنے والے پنجاب کے رہائشی آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس گریجویٹس اس پروگرام میں شرکت کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست دینے کے لیے طلبہ ویب سائٹ
cmitinterns.punjab.gov.pk
پر فارم بھر سکتے ہیں۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے خیالات

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہم پنجاب کو آئی ٹی کا حب بنا رہے ہیں تاکہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑ کر ترقی کی نئی راہیں کھولی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیے نوجوان گریجویٹس کے لیے خوشخبری، حکومت نے پیڈ انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی ایک گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا جو پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی بنیاد رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟