آئمہ بیگ سے شادی کے 3 ماہ بعد ہی علیحدگی، زین احمد نے تصاویر ڈیلیٹ کر دیں

پیر 10 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور اُن کے شوہر و فیشن ڈیزائنر زین احمد کے درمیان علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر زور پکڑ گئی ہیں۔

آئمہ بیگ نے حال ہی میں اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ غیر فعال کر دیا ہے، جبکہ زین احمد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شادی کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ اس غیر متوقع قدم کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، جن میں علیحدگی کے خدشات نمایاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ آئمہ بیگ کی شادی کی تصدیق، دلہا کون ہے؟

یاد رہے کہ اکتوبر میں بھی زین احمد نے اچانک انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کو ان فالو کر دیا تھا، جس کے بعد جوڑے کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں۔ تاہم، اس وقت زین احمد نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ معاملہ انسٹاگرام کی ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے پیش آیا تھا۔ انہوں نے وضاحت کی تھی کہ شادی کی تصاویر حذف نہیں کی گئیں بلکہ آرکائیو فولڈر میں منتقل ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ آئمہ بیگ اور زین احمد کی شادی اگست 2025 میں لاہور میں انجام پائی تھی، اور شادی کو ابھی ایک سال بھی مکمل نہیں ہوا کہ دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں دوبارہ منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’یہ پاکستان کی عرفی جاوید ہیں‘ آئمہ بیگ کی نئی تصاویر پر صارفین کے تبصرے

آئمہ بیگ اس سے قبل اداکار شہباز شگری کے ساتھ منگنی کے بندھن میں بندھی تھیں۔ دونوں کی ملاقات فلم ’پرے ہٹ لو‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی، تاہم ستمبر 2022 میں گلوکارہ نے منگنی ختم ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔

شہباز شگری سے علیحدگی کے بعد، آئمہ بیگ اور فیشن برانڈ کے مالک زین احمد کے درمیان قریبی تعلقات کی خبریں سامنے آئیں۔ دونوں کو متعدد مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا، جبکہ گلوکارہ نے زین احمد کی سوشل میڈیا پوسٹس پر محبت بھری تبصرے بھی کیے تھے، جس کے بعد مداحوں نے ان کے رشتے کی تصدیق کے اندازے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں: ’یہ آنٹی کون ہیں؟‘ آئمہ بیگ کا سارہ رضا خان پر جوابی وار

تاحال آئمہ بیگ اور زین احمد کی جانب سے موجودہ صورتحال پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے، تاہم سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے دونوں کے لیے نیک تمناؤں کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے