گلوکارہ آئمہ بیگ کی شادی کی تصدیق، دلہا کون ہے؟

بدھ 6 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے دوست زین احمد کے ساتھ نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے خوبصورت تصاویر شیئر کردیں۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش کر رہی تھی جس میں آئمہ بیگ دلہن کے لباس میں زین احمد کے ساتھ بیٹھی ہوئی نظر آ رہی تھیں جس پر صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ اداکارہ نے شادی  کر لی ہے لیکن اس حوالے سے دونوں کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا گلوکارہ آئمہ بیگ نے شادی کر لی؟

تاہم اب آئمہ بیگ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر زین احمد کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ رات انہوں نے اپنے بہترین دوست سے نکاح کر لیا ہے، یقین نہیں آتا کہ یہ خواب حقیقت بن گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دعاؤں میں یاد رکھیں ہمیں کیونکہ ہم زندگی کے اس نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں اور بہت جلد وہ سوشل میڈیا پر مزید تصویریں بھی شیئر کریں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

واضح رہے کہ آئمہ بیگ نے پہلے اداکار شہباز شگری سے منگنی کی تھی۔ دونوں کی ملاقات فلم ‘پرے ہٹ لو’ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی اور کچھ عرصے تک تعلقات کے بعد انہوں نے منگنی کی تھی۔ لیکن ستمبر 2022 میں آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے منگنی ختم ہونے کا اعلان کیا تھا۔

بعد ازاں، آئمہ بیگ اور فیشن برانڈ کے مالک زین احمد کے درمیان ڈیٹنگ کی خبریں سامنے آئیں۔ گلوکارہ نے زین احمد کی انسٹاگرام پوسٹس پر محبت بھرے کمنٹس کیے، جس کے باعث مداحوں نے اندازہ لگایا کہ یہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب