عمران خان کی ’صنفِ آہن‘ جعلی نکلی؟

ہفتہ 20 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی تصویر بہت زیادہ وائرل ہوئی جس میں وہ خاتون پولیس والوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہیں اور انہوں نے ہاتھ میں پتھر اٹھا رکھا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیوشیئر کی گئی جس میں خواتین کو صنف آہن کے طور پر دکھایا گیا۔ اور شیئر کی گئی اس ویڈیو میں اس خاتون کی تصویر کو بھی دکھایا گیا ہے جو  تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اپنے ٹوئیٹ میں عمران خان نے لکھا کہ حقیقی آزادی کے لیے جس انداز میں پاکستانی خواتین کھڑی ہوئی ہیں، انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی ثابت قدمی ہماری جمہوری تاریخ کا حصہ بنے گی۔ ہمارے سیکیورٹی اہلکاروں کی بربریت اور ہماری خواتین کو تکلیف پہنچانے، اذیت دینے اور ان کی تذلیل کرنے کے لیے جس بے شرمی سے حدود پامال کیں، اسے کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ سینکڑوں نہایت ابتر حالات میں جیلوں میں بند ہیں۔ یہ وحشت بھی کبھی نہ بھُلائی جائے گی۔

تصویر کی حقیقت کیا؟

فرانس کے ایک ٹی وی چینل نے عمران خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کی حقیقت بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اس تصویر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بلکہ یہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے تخلیق کردہ تصویر ہے جو اتنی وائرل ہو چکی ہے اور اب تک ہزاروں افراد اسے دیکھ چکے ہیں۔

فرانسیسی چینل کی جانب سے اس تصویر کی حقیقت بتانے کے بعد یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، صارفین نے تنقید کی جس تصویر کو عمران خان صنفِ آہن کے طور پر پیش کر رہے ہیں وہ دراصل ایک ’فیک تصویر‘ ہے ۔

مہرین زہرا نامی صارف لکھتی ہیں کہ ایک تصویر جو عمران خان کے حق میں مزاحمت کا استعارہ بن چکی ہیں وہ اصل میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا کمال ہے۔

ایک صارف لکھتے ہیں کہ بہت زیادہ جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے، تحریک انصاف کی جانب سے شیئر کردہ متعدد تصاویر آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے تیار کی گئی ہیں۔

https://twitter.com/Alien_225/status/1659806628395220993?s=20

جہاں چند لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں تحریک انصاف کے چاہنے والے اپنے لیڈر کے حق میں آوازیں اٹھانے لگے اور ان کا دفاع کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ بہت ہی مزاحیہ ہے کہ لبرلز کو اب آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی بنائی گئی ایک تصویر سے خطرہ ہے، تحریک انصاف کی جانب سے یہ تصاویر ریاستی بربریت کے سامنے کھڑی ہونے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تیار کی گئی تھی۔

عطیہ بخت نامی صارف لکھتی ہیں کہ کسی نے بھی دعویٰ نہیں کیا کہ یہ حقیقی ہے، جس شخص نے اس تصویر کو شیئر کیا اس کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ یہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے تخلیق کردہ ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ لوگ خود تحقیق نہیں کرتے اور پھر اس کا الزام دوسروں کے سر ڈال دیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp