سینیئر وکیل فیصل صدیقی کا چیف جسٹس کو خط، 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات کا اظہار

پیر 10 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل فیصل صدیقی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے جائزے کے لیے فل کورٹ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کولکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ ترمیم سے سپریم کورٹ کو ایک ماتحت ادارہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم بالکل بے ضرر ہے، رانا ثنااللہ

سینیئر وکیل کے مطابق اس سلسلے میں سپریم کورٹ ترمیم پر اپنا ردعمل دینے کا اختیار رکھتی ہے۔

فیصل صدیقی کے اس خط پر جسٹس ر مشیر عالم، مخدوم علی خان، منیر اے ملک، عابد زبیری، جسٹس ر ندیم اختر، اکرم شیخ، انور منصور، علی احمد کرد، خواجہ احمد حسین اور صلاح الدین احمد سمیت متعدد سینیئر وکلا اور ججز کے دستخط بھی شامل ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم غیر معمولی حالات میں یہ خط لکھ رہے ہیں کیونکہ سپریم کورٹ اپنے قیام کے بعد آج سب سے بڑے خطرے کا سامنا کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: 27 ویں آئینی ترمیم کی جُزوی حمایت سے لیکر یکسر مخالفت تک کون سی سیاسی جماعت کیا سوچ رہی ہے؟

خط میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ کوئی بھی سول یا فوجی حکومت سپریم کورٹ کو اپنا ماتحت ادارہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوئی اور ماضی میں ایسی کوئی کوشش بھی نہیں ہوئی۔

خط میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اگر یہ واقعی پہلی بار ہے کہ سپریم کورٹ کو ماتحت بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے تو اس پر سپریم کورٹ کا ردعمل دینا اس کا قانونی اور آئینی حق ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ