22 سالہ پاکستانی کرکٹر حسن نواز کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
کرکٹ اسٹار نے بیٹے کا نام محمد ابراہیم رکھا۔ حسن نواز کی شادی اس سال لیہ میں ہوئی تھی جس میں ان کے رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔
حسن نواز کا شمار ٹی20 کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ تاہم حالیہ دنوں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 و ون ڈے سیریز میں مسلسل ناقص کارکردگی کے بعد سلیکشن کمیٹی نے حسن نواز کو ڈراپ کرکے فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا ۔
یہ بھی پڑھیے: ٹی 20 رینکنگ: محمد حارث، حسن نواز اور صاحبزادہ فرحان چھاگئے
دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف آئندہ 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے اور ٹی20 انٹرنیشنل ٹرائی نیشن سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق حسن نواز کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے تاکہ وہ جاری قائد اعظم ٹرافی میں حصہ لے سکیں۔ قائد اعظم ٹرافی کا 7واں راؤنڈ 11 نومبر سے شروع ہو رہا ہے۔
15 رکنی ون ڈے اسکواڈ
شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسین طلال، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سیم ایوب، سلمان علی آغا
یہ بھی پڑھیے: حسن نواز کی شاندار کارکردگی، لیکن والدہ نے میچ کیوں نہ دیکھا؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی
15 رکنی ٹی20 آئی اسکواڈ
سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالسماد، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، سیم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان (وکٹ کیپر)، عثمان طارق
ون ڈے میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 11 سے 15 نومبر تک کھیلے جائیں گے، جبکہ ٹرائی نیشن سیریز 17 سے 29 نومبر کے درمیان راولپنڈی اور لاہور میں منعقد ہوگی۔














