اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام مارگلہ ڈائیلاگ 2025 کا انعقاد کیا گیا، جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شرکت کی۔
نائب وزیراعظم نے ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت آج کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے اور ان مسائل سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارگلہ ڈائیلاگ 2025 سے خطاب کرنا میرے لیے باعث فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پیپلز پارٹی کی خواہش تھی کہ صدر کو استثنیٰ ملنا چاہیے پھر وہ استثنیٰ دیا گیا ، اسحاق ڈار
وزیر خارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل دنیا میں امن و امان اور استحکام برقرار رکھنے میں ناکام ہو رہی ہے۔ انہوں نے فلسطین اور جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی ادارے کمزور ہوتے جا رہے ہیں، جس کے پیش نظر موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے آج سے مربوط پالیسیاں بنانا ضروری ہیں۔
اسحاق ڈار نے زور دیا کہ مستقبل میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے آج سے اقدامات کرنا وقت کی ضرورت ہے، کیونکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیاں اپنا اثر ڈال رہی ہیں۔
اس موقع پر ڈپلومیٹس اور سیاسی شخصیات کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔














