سیاسی ہلچل اسٹاک ایکسچینج پر بھاری، انڈیکس میں 2,600 پوائنٹس کی کمی

منگل 11 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کئی دنوں کی مسلسل تیزی کے بعد منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فروخت کے دباؤ کا رجحان لوٹ آیا اور سرمایہ کاروں نے سیاسی غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر محتاط رویہ اختیار کیا۔

نتیجتاً بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 2.1 فیصد کمی کے ساتھ 3,393 پوائنٹس گر کر 158,145.28 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟

کاروباری دن کے دوران آٹوموبائل، سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، او ایم سیز، پاور جنریشن اور ریفائنری جیسے کلیدی شعبوں میں فروخت کے دباؤ نے مارکیٹ کو منفی زون میں دھکیل دیا۔

بڑے اسٹاکس جیسے حبکو، میری پیٹرولیم، او جی ڈی سی، پی او ایل، پی پی ایل، پی ایس او، ایم سی بی، میزان بینک اور نیشنل بینک سرخ نشانات میں بند ہوئے۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق، مندی کی بنیادی وجہ ملک میں جاری سیاسی بے یقینی ہے، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کر رہی ہے۔

گزشتہ روز سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیمی بل کی منظوری دی تھی، جس میں مسلح افواج کے اعلیٰ عہدوں کو آئینی تحفظ دینے، وفاقی آئینی عدالت کے قیام، ہائی کورٹ ججز کے تبادلوں کی اجازت اور دیگر اہم ترامیم شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ کر مندی سے دوچار، کیا معیشت خطرے میں ہے؟

اس کے بعد وزیرِ قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے یہ بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیا۔

منگل کو اسٹاک مارکیٹ پر منفی اثر اس وقت مزید گہرا ہوا جب اسلام آباد کی ضلعی عدالت کے باہر دھماکے کی خبر آئی، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو شدید دھچکا پہنچا۔

ماہرین کے مطابق، اسلام آباد میں بم دھماکے اور بڑھتے ہوئے جغرافیائی تنازعات کے باعث سیکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوا ہے، جس نے سرمایہ کاروں کے جذبات کو منفی طور پر متاثر کیا۔

گزشتہ روز یعنی پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، جب تمام بڑے انڈیکسز میں نمایاں اضافہ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں 1100 پوائنٹس کی کمی، سرمایہ کاروں پر دباؤ برقرار

کے ایس ای 100 انڈیکس 1,945 پوائنٹس بڑھ کر 161,538.41 پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر، منگل کے روز ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔

سونا 3 فیصد اضافے کے ساتھ 4,100 ڈالر فی اونس سے اوپر جا پہنچا، جب کہ نیس ڈیک 2.3 فیصد بڑھ گیا۔

جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس 1.3 فیصد اوپر گیا اور نکی 0.4 فیصد بڑھا، جبکہ چین اور ہانگ کانگ کی مارکیٹس قدرے کم سطح پر رہیں۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں مندی کی واپسی، انڈیکس 700 پوائنٹس گر گیا

امریکا میں، سینیٹ نے حکومتی شٹ ڈاؤن کے خاتمے کا معاہدہ منظور کر لیا ہے، جو اب ایوانِ نمائندگان میں پیش کیا جائے گا۔

وال اسٹریٹ پر بھی مثبت رجحان دیکھا گیا، جہاں ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 1.54 فیصد بڑھا، جو اکتوبر کے وسط کے بعد سب سے بڑی یومیہ بہتری تھی، جبکہ نیس ڈیک نے مئی کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کرلیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ