کیڈٹ کالج وانا کے تمام کیڈٹس محفوظ، ریسکیو کیے گئے طلبا کی ویڈیو سامنے آگئی

منگل 11 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقے وانا میں کیڈٹ کالج پر خود کش حملہ ناکام بنا دیا ہے، تاہم عمارت کے اندر موجود 3 دہشتگردوں کو محصور کرکے ان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

وانا کیڈٹ کالج کے تمام طلبا حملے میں محفوظ رہے، اور ریسکیو کیے گئے کیڈٹس کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔

طلبا نے کہاکہ پاک فوج نے ہماری حفاظت کی اور الحمدللہ تمام طلبا محفوظ ہیں۔

طلبا کے مطابق کیڈٹ کالج پر حملہ کرنے والے فتنہ الخوارج کے شرپسندوں کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کیا۔ اور بہادری سے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کیا۔

اب تک کیڈٹ کالج سے قریباً 350 افراد کو محفوظ نکالا جا چکا ہے اور تمام کیڈٹس بخیریت ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی انتہائی احتیاط اور حکمت عملی کے ساتھ جاری ہے، جبکہ آئی جی فرنٹیئر کور خیبر پختونخواہ (ساؤتھ) خود ذاتی طور پر اس آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں۔

کالج میں ابھی بھی قریباً 300 افراد موجود ہیں۔ افغان دہشتگردوں کی موجودگی کی وجہ سے سیکیورٹی فورسز نے کیڈٹس کی حفاظت کے لیے ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھایا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک دہشتگردوں کو مکمل طور پر ختم نہ کردیا جائے۔

کیڈٹ کالج وانا پر خوارج کے بزدلانہ حملے کے باوجود طلبہ کا حوصلہ بلند ہے۔

دہشتگرد ہمیشہ چاہتے تھے کہ وزیرستان کے بچے تعلیم سے محروم رہیں، کیڈٹ کی گفتگو

کالج کے ایک طالب علم نے کہاکہ میں بارہویں جماعت کا طالب علم ہوں اور وزیرستان کے ایک عام خاندان سے تعلق رکھتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے یہ کیڈٹ کالج ہمارے لیے بنایا تاکہ ہم تعلیم حاصل کرسکیں، امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوں۔ یہ بزدل دہشتگرد ہمیشہ چاہتے تھے کہ وزیرستان کے بچے تعلیم سے محروم رہیں اور یہ اپنے شیطانی نظریات ان پر مسلط کریں، ایسے عناصر ہمیشہ ناکام رہیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کیڈٹ کالج وانا میں خود کش حملہ ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا تھا، جبکہ کالج کی عمارت میں موجود 3 دہشتگردوں کو محصور کرکے ان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں: کیڈٹ کالج وانا کے مرکزی گیٹ پر خوش کش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن انتہائی احتیاط سے کیا جارہا ہے، تاکہ کسی بھی نقصان سے بچا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ