سربراہ ایف بی آئی کاش پٹیل کی گرل فرینڈ کا پوڈکاسٹر کیخلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ

بدھ 12 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی گلوکارہ اور ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل کی گرل فرینڈ الیگزِس وِلکنز نے قدامت پسند پوڈکاسٹر الائجا شیفر کے خلاف 50 لاکھ ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

الیگزِس وِلکنز نے پوڈکاسٹر الائجا شیفر پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ایک ’بے لفظ‘ پوسٹ کے ذریعے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جھوٹا تاثر دیا کہ وہ ایک اسرائیلی جاسوس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں سیاسی تشدد کے الزامات، ایف بی آئی کٹہرے میں

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مقدمہ 28 اکتوبر کو جنوبی فلوریڈا کی فیڈرل ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر کیا گیا، مقدمے میں کہا گیا ہے کہ شیفر نے وِلکنز اور کاش پٹیل کے تعلق کو استعمال کرتے ہوئے اپنی آن لائن مقبولیت بڑھانے کی کوشش کی۔

الیگزِس وِلکنز نے 50 لاکھ ڈالر یا اس سے زیادہ کے معاوضے، خصوصی اور تعزیری ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ تنازعہ 14 ستمبر کو الائجا شیفر کی ایک پوسٹ سے شروع ہوا، جن انہوں نے ایکس پر صارف ہین مزیگ کے ایک تھریڈ کو ری ٹوئیٹ کیا تھا، جس میں موساد کے خواتین ایجنٹس کے بارے میں بتایا گیا تھا جو ’اعلیٰ عہدے دار دشمنوں کو لبھانے‘ کے مشن پر تھیں۔

شیفر نے یہ پوسٹ بغیر کسی کیپشن کے ری ٹویٹ کی، لیکن اس کے ساتھ وِلکنز اور پٹیل کی ایک رسمی تقریب کی تصویر بھی لگا دی۔ یہ پوسٹ وائرل ہوگئی اور لاکھوں ویوز حاصل کیے۔

مزید پڑھیں:ایف بی آئی کا ریاست مشی گن میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانےکا دعویٰ

مقدمے میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ، چونکہ اس وقت سوشل میڈیا پر وِلکنز کے بارے میں ’ہنی پاٹ ایجنٹ‘ کے الزامات گردش کر رہے تھے، اس ری ٹویٹ نے مؤثر طور پر ان پر یہ الزام لگا دیا کہ وہ پٹیل کو بہکا کر امریکی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ مدعا علیہ نے کوئی لفظ استعمال نہیں کیا، مگر مطلب واضح تھا اور اس اشارے نے وِلکنز کو ہراسانی اور دھمکیوں کا نشانہ بنا دیا۔

وِلکنز کے وکلا کا کہنا ہے کہ شیفر نے بدنیتی سے کام لیا، کیونکہ وہ اسرائیلی اثر و رسوخ اور کاش پٹیل دونوں کے ناقد ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ بھارتیوں کے ساتھ اپنے سمدھیوں کو بھی بڑے عہدوں سے نوازنے لگے

قانونی ماہرین کے مطابق، مقدمے میں کامیابی کے لیے وِلکنز کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ شیفر کو معلوم تھا کہ ان کا اشارہ غلط ہے یا انہوں نے سچائی کی پروا کیے بغیر لاپرواہی سے یہ عمل کیا۔

تاہم، فلوریڈا کی عدالتیں اکثر سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹس کو اظہارِ رائے کے دائرے میں تحفظ دیتی ہیں، حتیٰ کہ ری ٹویٹ کو بھی محض ’شیئرنگ‘ سمجھا جاتا ہے، نہ کہ ’تائید‘۔

شیفر نے تاحال مقدمے پر کوئی عوامی تبصرہ نہیں کیا۔

دوسرا مقدمہ

یہ مقدمہ وِلکنز کی جانب سے دوسری بار ہتکِ عزت کا کیس ہے، اس سے قبل اگست میں انہوں نے سابق ایف بی آئی ایجنٹ اور پوڈکاسٹر کائل سیرافن کے خلاف ٹیکساس میں 50 لاکھ ڈالر کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

اس مقدمے میں الزام تھا کہ سیرافن نے انہیں ’سابق موساد ایجنٹ‘ اور ’ہنی پاٹ اسکیم‘ میں ملوث قرار دیا تھا۔

سیرافن نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات طنزیہ تھے، اور انہوں نے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دی ہے۔

نیش وِل سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ الیگزِس وِلکنز ایک کنٹری میوزک گلوکارہ اور قدامت پسند تجزیہ کار ہیں، وہ اور کاش پٹیل 2 سال سے ایک ساتھ ہیں اور ان کی ملاقات 2023 میں ایک تقریب میں ہوئی تھی، جو پٹیل کے فروری 2025 میں ایف بی آئی ڈائریکٹر بننے سے پہلے کی بات ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ