لاہور میں پولیس کا ڈانس پارٹی پر چھاپہ، 51 لڑکے اور لڑکیاں گرفتار

بدھ 12 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے علاقے گلبرگ میں پولیس نے حسین چوک کے قریب ایک نجی ہوٹل میں جاری ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر 51 لڑکے اور لڑکیوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق کارروائی مخبر خاص کی اطلاع پر کی گئی۔ چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے شراب، چرس اور دیگر نشہ آور مواد برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: مری بھوربن کے ہوٹل میں ڈانس پارٹی پر پولیس کا چھاپہ، 90 افراد گرفتار

پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف حدود آرڈیننس، شیشہ ایکٹ، ساؤنڈ ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق گرفتار ملزمان میں صائمہ، فیصل، عارف سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

گزشتہ دنوں مری کے علاقے بھوربن میں پولیس نے ایک مقامی ہوٹل میں جاری ڈانس پارٹی پر کارروائی کرتے ہوئے 90 افراد کو گرفتار کر لیا تھا، جن میں 32 خواتین اور 58 مرد شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ریڈ کے دوران موقع سے چھ لیٹر شراب برآمد کی گئی جبکہ ہوٹل میں لاوڈ میوزک چل رہا تھا اور نیم برہنہ حالت میں ڈانس پارٹی جاری تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ