فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کیڈٹ کالج وانا پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد کیا ہدایات دی تھیں؟

بدھ 12 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانہ میں کیڈٹ کالج پر افغان خوارج کے دہشت گرد حملے کو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ تمام طلبا اور عملہ محفوظ ہیں جبکہ حملہ کرنے والے تمام دہشت گرد مارے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خود آپریشن کی نگرانی کی اور موقع پر موجود کمانڈرز کو ہدایت دی کہ یہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، ان میں سے کسی کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں خود کش دھماکا، وانا کیڈٹ کالج پر بھی وار، آخر یہ ہو کیا رہا ہے؟

آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کے مطابق 10 نومبر کو پانچ افغان خوارج نے کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کیا۔ ایک خودکش حملہ آور نے داخلی دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دیگر نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔

سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں ایک مخصوص بلاک میں محدود کر دیا تاکہ تمام کیڈٹس کی جانیں محفوظ رہیں۔ کرنل طاہر کے مطابق رات 10 سے ساڑھے 10 بجے کے دوران بھرپور آپریشن کے بعد تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

کیڈٹس نے بتایا کہ وہ شام کے وقت ڈرل مقابلے کی تیاری کر رہے تھے جب اچانک دھماکا ہوا۔ انہوں نے فوراً سمجھ لیا کہ یہ تعلیم دشمن عناصر کا حملہ ہے جو انہیں علم سے روکنا چاہتے ہیں۔ پاکستان آرمی کے جوانوں نے اپنی جانوں کو ڈھال بنا کر طلبہ کو محفوظ مقام تک منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیے: کیڈٹ کالج وانا پر حملہ آور تمام دہشتگرد ہلاک، طلبا اور اساتذہ کو ریسکیو کرلیا گیا

کیڈٹس نے عزم ظاہر کیا کہ دشمن کبھی بھی ان کی تعلیم اور عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا۔ اساتذہ نے بھی طلبہ کو تسلی دی کہ پاک فوج پہنچ چکی ہے، سب محفوظ رہیں۔

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے ایک بڑا دہشت گرد منصوبہ مکمل طور پر ناکام بنا دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا