پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے باقی 2 میچوں کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ سیریز کے باقی دونوں ون ڈے میچز اب 14 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: دہشتگردوں کو شکست، سری لنکن ٹیم پاکستان میں سیریز جاری رکھنے پر راضی
محسن نقوی نے سری لنکن ٹیم کے پاکستان کے دورے کو جاری رکھنے کے فیصلے پر شکریہ کا اظہار کیا اور کہاکہ سیریز کے یہ دونوں میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی ہوں گے۔
Grateful to the Sri Lankan team for their decision to continue the Pakistan tour 🇵🇰🇱🇰.
The spirit of sportsmanship and solidarity shines bright.
The ODI matches between Pakistan and Sri Lanka will be played on 14th and 16th November in Rawalpindi.#PakistanCricket #PAKvSL— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) November 12, 2025
واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں میچز 13 اور 15 نومبر کو ہونے تھے۔
اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس جانے کا فیصلہ کر چکی ہے، تاہم اب سری لنکن بورڈ نے دورہ جاری رکھنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں فول پروف سیکیورٹی پر بریفنگ دی۔
مزید پڑھیں: سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر واپسی کا عندیہ دے دیا
اس سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ بھی دے رکھا ہے۔














