دہشتگردوں کو شکست، سری لنکن ٹیم پاکستان میں سیریز جاری رکھنے پر راضی

بدھ 12 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سری لنکن کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں موجودہ سیکیورٹی حالات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سیریز کو جاری رکھنے کے لیے رضامندی کا اظہار کردیا۔

وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سری لنکن ٹیم سے ملاقات کی ہے، اور انہیں سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، جس کے بعد سری لنکن بورڈ نے سیریز جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں: سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر واپسی کا عندیہ دے دیا

سری لنکن ٹیم مینجمنٹ نے بھی کھلاڑیوں سے ون آن ون ملاقاتیں کیں جس کے بعد اب سیریز جاری رکھنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز جاری رہےگی، تاہم جو کھلاڑی واپس جانا چاہے اسے روکا نہیں جائےگا، اور اس کے متبادل کھلاڑی پاکستان بھیجا جائےگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے دورہ ادھورا چھوڑتے ہوئے اپنے ملک واپس جانے کا عندیہ دیا تھا، جس کے بعد پاکستان کے اعلیٰ حکام متحرک ہوگئے۔

ٹیم کے ترجمان نے بتایا تھا کہ سری لنکن کھلاڑی سیریز جاری رکھنے کے بجائے واپس جانا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ مینجر سری لنکن کرکٹ ٹیم کا بھی کہنا تھا کہ کھلاڑی اب واپس جانے کے خواہاں ہیں، جس سے دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

اس سے قبل سری لنکن ٹیم نے آج اپنا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا تھا۔ پاکستان ٹیم نے بھی آج آرام کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد سری لنکن ٹیم نے شام میں ہونے والا شیڈول پریکٹس سیشن منسوخ کردیا۔

واضح رہے کہ سری لنکا پاکستان کے خلاف باقی 2 ون ڈے میچز اور پھر پاکستان میں شیڈول سہ ملکی سیریز کھیلنے والا ہے، تاہم اس دوران ٹیم کی واپسی پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچ کہاں دیکھے جاسکتے ہیں؟

وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز بھی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد سری لنکن ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دے دیا گیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے کل راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘