سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر واپسی کا عندیہ دے دیا

بدھ 12 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سری لنکا کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس جانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ سری لنکن کھلاڑی سیریز جاری رکھنے کے بجائے واپس جانا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات، سری لنکا کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے گفتگو

مینجر سری لنکن کرکٹ ٹیم نے بھی کہا ہے کہ کھلاڑی اب واپس جانے کے خواہاں ہیں، جس سے دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور وفاقی وزیر داخلہ کچھ دیر بعد سری لنکن ٹیم سے ملاقات کریں گے، جس میں انہیں سکیورٹی کی تفصیلات بریف کی جائیں گی۔

اس سے قبل سری لنکن ٹیم نے آج اپنا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا تھا۔ پاکستان ٹیم نے بھی آج آرام کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد سری لنکن ٹیم نے شام میں ہونے والا شیڈول پریکٹس سیشن منسوخ کردیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچ کہاں دیکھے جاسکتے ہیں؟

واضح رہے کہ سری لنکا پاکستان کے خلاف باقی 2 ون ڈے میچز اور پھر پاکستان میں شیڈول سہ ملکی سیریز کھیلنے والا ہے، تاہم اس دوران ٹیم کی واپسی پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز بھی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد سری لنکن ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دے دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘