کینیڈا کے شہر نیایاگرا میں ہونے والے جی-7 وزرائے خارجہ اجلاس میں روس پر مزید اقتصادی دباؤ ڈالنے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔
مشترکہ اعلامیے میں وزرائے خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی، اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور فلسطینیوں تک امداد کی بحالی پر زور دیا۔
مزید پڑھیں: گولڈن بلین کیا ہے اور اسکی حکمرانی کو کیا خطرہ درپیش ہے؟
یوکرین کے وزیر خارجہ نے اتحادیوں سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار فراہم کرنے اور توانائی شعبے میں مدد کی اپیل کی۔
دوسری جانب، اجلاس کے دوران کیریبین میں امریکی فوجی کارروائیوں پر یورپی ممالک نے تشویش ظاہر کی، جن میں مبینہ منشیات بردار کشتیوں پر حملوں کے باعث درجنوں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں: روس-چین قربتیں، کیا دنیا، مغرب کے بغیر آگے بڑھنے کو تیار ہے؟
فرانس اور برطانیہ نے ان کارروائیوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا، جبکہ کولمبیا نے امریکا کے ساتھ انٹیلی جنس تعاون معطل کر دیا۔














