’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

جمعرات 13 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ادھورا چھوڑنے کے امکان کے بعد حکومتِ پاکستان کی یقین دہانیوں پر اپنا دورہ جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، سری لنکن ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے باعث وطن واپسی کی درخواست کی تھی، تاہم وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو دورہ جاری رکھنے کی ہدایت جاری کردی۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کو شکست، سری لنکن ٹیم پاکستان میں سیریز جاری رکھنے پر راضی

پاکستانی عوام، شائقینِ کرکٹ اور مختلف سیاسی شخصیات نے سری لنکا کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی ’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘ کے عنوان سے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کا پاکستان کے دورے اور ہمیشہ کرکٹ کے کھیل کی حمایت کرنے پر دلی شکریہ۔ کھیل کے جذبے کو برقرار رکھیں۔ آپ کی موجودگی ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان آمد اور شاندار کرکٹ کھیل پیش کرنے پر سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہماری نیک تمنائیں سری لنکن ٹیم کے ساتھ ہیں۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم سری لنکن کرکٹ ٹیم کے پاکستان کے دورے اور کرکٹ کے حقیقی جذبے کے ساتھ کھڑے ہونے پر دل سے شکر گزار ہیں۔ آپ کی حمایت ہمارے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور احترام کے مضبوط رشتے کی عکاس ہے۔ پاکستان آپ کی موجودگی کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہے۔ آج کرکٹ اور دوستی دونوں کی جیت ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے لکھا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا دورہ جاری رکھنے کا فیصلہ قابلِ تحسین ہے۔ ہم شکر گزار ہیں اور آئندہ دلچسپ میچوں کے منتظر ہیں۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میں سری لنکن کرکٹ بورڈ اور اس کے شاندار کھلاڑیوں کو ہمارے ساتھ کھیلنے اور ثابت قدم رہنے پر دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ اس سیریز کا ہر دن دہشت گردی پر ایک فتح ہے۔ ہم امن کے ساتھی، میدان میں حریف، اور بہتر کل کے لیے متحد ہیں۔

سابق قومی فاسٹ بولر شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر لکھا کہ سری لنکا ٹیم کا شکریہ، جو کرکٹ کے ساتھ کھڑی رہی اور دہشت گردی کو شکست دی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق، سری لنکن ٹیم کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات مزید سخت کردیے گئے ہیں تاکہ باقی میچز بحفاظت مکمل کیے جاسکیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے دورہ ادھورا چھوڑتے ہوئے اپنے ملک واپس جانے کا عندیہ دیا تھا، جس کے بعد پاکستان کے اعلیٰ حکام متحرک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر واپسی کا عندیہ دے دیا

ٹیم کے ترجمان نے بتایا تھا کہ سری لنکن کھلاڑی سیریز جاری رکھنے کے بجائے واپس جانا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ مینجر سری لنکن کرکٹ ٹیم کا بھی کہنا تھا کہ کھلاڑی اب واپس جانے کے خواہاں ہیں، جس سے دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

اس سے قبل سری لنکن ٹیم نے آج اپنا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا تھا۔ پاکستان ٹیم نے بھی آج آرام کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد سری لنکن ٹیم نے شام میں ہونے والا شیڈول پریکٹس سیشن منسوخ کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟