صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کے روز قانون پر دستخط کرکے 43 دن کی سب سے طویل امریکی حکومتی بندش ختم کر دی۔ ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز نے بل کو 222 کے مقابلے میں 209 ووٹوں سے منظور کیا۔
مزید پڑھیں:امریکی سینیٹ میں فنڈنگ بل منظور، طویل شٹ ڈاؤن ختم ہونے کا امکان
اس قانون کے تحت وفاقی ملازمین کی تنخواہیں ادا کی جائیں گی، خوراک کی امداد بحال ہوگی اور ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم دوبارہ فعال ہوگا۔
فنڈنگ 30 جنوری تک بڑھائی گئی ہے، جس سے وفاقی قرض میں مزید 1.8 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں: امریکا میں شٹ ڈاؤن سے زندگی مفلوج، 1500 سے زائد پروازیں منسوخ
معاشی اور عوامی خدمات کی بحالی کے ساتھ ہی تعطیلات کے موسم میں سفر اور خریداری کے لیے سہولت بھی بحال ہو جائے گی۔ تاہم صحت انشورنس سبسڈی کے معاملے پر ہاؤس میں کوئی فوری حل نہیں دیا گیا۔














