ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ بنگلہ دیش، دوطرفہ میری ٹائم تعلقات میں سنگ میل قرار

جمعرات 13 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا بنگلہ دیش کا سرکاری دورہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا، جس کے دوران انہوں نے اعلیٰ عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں اور مختلف بحری تنصیبات کا دورہ کیا۔

اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو فروغ دینا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کو مزید مضبوط بنانا تھا۔

ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ پی این ایس سیف کے چٹاگرام پورٹ کے قیام کے ساتھ منسلک تھا۔

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بنگلہ دیش کے سرکاری دورے کے دوران پرنسپل اسٹاف آفیسر آرمڈ فورسز ڈویژن آف بنگلہ دیش لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن سے ملاقات کی۔

دورے کے دوران انہوں نے بنگلہ دیش کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل وقارالزمان، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ایم نظم الحسن، چیف آف ایئراسٹاف ایئر چیف مارشل حسن محمود خان اور آرمڈ فورسز کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں دفاعی اور بحری امور، خطے میں سیکیورٹی تعاون، اور باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ممالک کی قیادت نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بنگلہ دیش نیول اکیڈمی میں نیول افسران سے ملاقات کی۔

ایڈمرل نوید اشرف نے بنگلہ دیش کے نیشنل ڈیفنس کالج کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں ادارے کے مینڈیٹ اور تربیتی پروگراموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر انہوں نے این ڈی سی کے صدر اور فیکلٹی ممبران سے بات چیت کی اور دفاعی تعلیم کے فروغ میں ادارے کے کردار کو سراہا۔

چٹاگرام میں بنگلہ دیش نیوی کے اعلیٰ حکام، بشمول کمانڈر چٹاگرام، کمانڈر نیوی فلیٹ اور ایریا سپرنٹنڈنٹ ڈاکیارڈ نے بھی نیول چیف سے ملاقاتیں کیں۔

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بنگلہ دیش کے سرکاری دورے کے دوران چیف آف نیول اسٹاف بنگلہ دیش ایڈمرل ایم نظم الحسن سے ملاقات کی۔

ایڈمرل نوید اشرف نے بنگلہ دیش نیول اکیڈمی کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو سراہا اور میری ٹائم شعبے میں جدید تعلیم و تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔

دورے کے دوران چٹاگرام پورٹ پر پی این ایس سیف پر ایک خصوصی عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جہاں سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف اور پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر نے بنگلہ دیش نیوی کے چیف آف دی نیول اسٹاف کا پرتپاک استقبال کیا۔

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بنگلہ دیش کے سرکاری دورے کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل حسن محمود خان سے ملاقات کی۔

عشائیے میں دونوں ممالک کے سفارت کاروں، اعلیٰ عسکری حکام، اسکالرز، صحافیوں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

یہ دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بحری تعلقات میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور توقع ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان میری ٹائم سیکیورٹی تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

تجارتی خسارے میں کمی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے، وزیراعظم کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟