صدر زرداری سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات، باہمی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

جمعہ 14 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صابرزادہ امام علی عبدالرحیم نے ایوان صدر میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی اور دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بات چیت ہوئی۔

صدر زرداری نے تاجکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو باہمی احترام، مشترکہ ثقافت اور تعاون پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ معاشی اور دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی ملاقات

انہوں نے کہا کہ پاکستان تاجکستان کے لیے سمندر تک رسائی کا راستہ فراہم کرتا ہے جبکہ تاجکستان وسطی ایشیا کا دروازہ ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے تعلیم، توانائی اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے دفاعی قیادت کے مسلسل رابطوں کی وجہ سے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دفاعی تعاون کو نئی جہت ملی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہ دونوں ممالک خطے میں امن، استحکام اور باہمی رابطوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اور کاسا 1000 منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے تجارت میں اضافے اور عوامی و ثقافتی روابط بڑھانے کے وسیع امکانات پر بھی زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر  زرداری اور ترک صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ

وفد میں تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف طاہر، کرنل رسول زادہ کریم عبد الرسول، میجر جنرل حاکم زادہ ظریف یونسی اور میجر جنرل امان اللہ زادہ امین جان شامل تھے۔ ملاقات میں سینیٹر شیری رحمان اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے