صدر آصف علی زرداری سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی ملاقات

جمعہ 17 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے خادمِ الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

صدرِ مملکت نے ڈاکٹر العیسیٰ کی مسلم امہ میں اتحاد، اعتدال پسندی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ کی انتہا پسندی اور اسلاموفوبیا کے خلاف کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں مسلم ورلڈ لیگ کی میزبانی میں لڑکیوں کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس ایک قابلِ تعریف قدم ہے، جبکہ سیرت النبی ﷺ میوزیم پاکستان اور مسلم ورلڈ لیگ کے مشترکہ احترام اور عقیدت کی علامت ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اور مسلم ورلڈ لیگ کے درمیان مجوزہ معاہدے کو صحت، تعلیم اور انسانی ہمدردی کے منصوبوں کے لیے اہم قرار دیا۔

انہوں نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ امن کی ہر کوشش میں پائیدار جنگ بندی، اسرائیلی انخلا اور غزہ کی تعمیرِ نو کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، اسلام کے مثبت تشخص کے فروغ پر گفتگو

صدر زرداری نے کہا کہ سعودی ولی عہد کا متوقع دورۂ پاکستان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرے گا۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے کہا کہ پاکستان سعودی عوام کے دلوں میں خصوصی مقام رکھتا ہے، دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے دوستی کو مملکتِ سعودی عرب اپنے لیے باعثِ فخر سمجھتی ہے، جبکہ صدر آصف علی زرداری کا سیاسی سفر قابلِ تحسین ہے۔

ڈاکٹر العیسیٰ نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی امت کے لیے مشعلِ راہ ہے اور صدر زرداری نے ان کی سیاسی وراثت کو بہترین انداز میں آگے بڑھایا ہے۔

انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے کو باہمی اعتماد اور تعلقات کی مضبوطی کا مظہر قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئی دہلی بم دھماکا خود کش تھا، بھارتی حکام کا بمبار کے ساتھی کی گرفتاری کا دعویٰ

ایران میں تاریخی خشک سالی، بارش کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ کا آغاز

پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کرلیا

پی ٹی آئی کا دور حکومت ملکی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دور تھا ، احسن اقبال

جادو ٹونے سے چلنے والی پی ٹی آئی حکومت کی حقیقت پوری دنیا کے سامنے آگئی، مریم نواز

ویڈیو

انتخابات میں شکست: لالو پرساد یادو کی بیٹی نے سیاست اور خاندان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

غلام علی: بلتستان کی مٹتی دھنوں کا آخری محافظ

2025 ویڈنگ سیزن: 70 کی دہائی کا ونٹیج گلیمر دوبارہ زندہ ہوگیا

کالم / تجزیہ

سارے بچے من کے اچھے

کامنی کوشل، اس دل میں لاہور کی یادوں کا باغ تھا

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں