بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

جمعہ 14 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معروف بیٹر بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں شاندار سینچری داغ کر ایک اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔

اس اننگز کے ساتھ ہی انہوں نے سابق اوپنر سعید انور کے سب سے زیادہ پاکستانی ون ڈے سینچریاں بنانے کا ریکارڈ برابر کردیا۔

سعید انور نے اپنے کیرئیر میں 244 اننگز میں 20 ون ڈے سینچریاں بنائی تھیں، جب کہ بابر اعظم نے یہ کارنامہ صرف 136 اننگز میں سرانجام دیا۔ یوں وہ کم ترین اننگز میں 20 سینچریاں بنانے والے دنیا کے تیسرے تیز ترین بیٹر بھی بن گئے ہیں۔

اس فہرست میں جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ 108 اننگز کے ساتھ سرفہرست ہیں، جب کہ بھارت کے ویرات کوہلی نے 133 اننگز میں 20 سینچریاں مکمل کی تھیں۔

بابر اعظم نے یہ انٹرنیشنل سینچری ایسے وقت میں بنائی جب انہیں آخری سینچری اسکور کیے ہوئے 2 سال سے زیادہ وقت گزر چکا تھا۔

گزشتہ 2 برسوں بعد بنائی گئی اس سینچری نے نہ صرف بابر اعظم کی فارم کی واپسی کا اعلان کیا بلکہ پاکستان کی ون ڈے تاریخ میں ان کا نام ایک مرتبہ پھر نمایاں کردیا۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم کی شاندار سینچری، پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز جیت لی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

سابق کپتان بابر اعظم نے آج کے میچ میں 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ محمد رضوان نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا، اور 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟