پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ) کی او پی ڈی عمارت کے بیسمنٹ میں جمعے کی شب اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس پر ریسکیو 1122 نے فوری ردِعمل دیتے ہوئے کارروائی شروع کی اور کچھ ہی دیر میں آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا۔
یہ بھی پڑھیں:پشاور: لینڈنگ کے وقت غیرملکی طیارے میں آتشزدگی، مسافر محفوظ
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی تین فائر وہیکلز اور تقریباً 10 فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے۔ بیسمنٹ میں دھواں زیادہ ہونے کی وجہ سے سموک ایجیکٹر منگوانے پڑے تاکہ دھوئیں کے اخراج کو ممکن بنایا جا سکے۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آگ بجھانے کے پورے آپریشن میں چار فائر وہیکلز، 2 ایمبولینسز اور تقریباً 20 اہلکاروں نے حصہ لیا۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حالات کو مکمل طور پر قابو میں کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:پشاور، انڈسٹریل ایریا لگی آگ پر 21 گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا
ابتدائی رپورٹ میں آگ لگنے کی وجہ مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔
خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اور ریسکیو اہلکاروں نے بیسمنٹ کو محفوظ قرار دے دیا ہے۔













