پشاور، انڈسٹریل ایریا لگی آگ پر 21 گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا

اتوار 27 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور کے صنعتی زون حیات آباد انڈسٹریل ایریا میں واقع ایک فیکٹری میں گزشتہ روز لگی اچانک اگ پر 21 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

ریسکیو  1122کے مطابق فیکٹری میں لگی آگ کو بجھانے لا عمل جاری ہے اور 70 فیصد آگ پر قابو پایا لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: نظارت خانے میں آتشزدگی، 30 گاڑیاں جل گئیں

ریسکیو کے ترجمان بلال فیضی کے مطابق ہفتے کے روز تقربیاً ایک بجے کے قریب فیکٹری میں اگ کی اطلاع موصول ہوئی تھی جو فوری طور ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

ٹشو پیپر اور پیپرز کی فیکٹری

انہوں نے بتایا کہ یہ ٹشو پیپر اور پیپرز کی فیکٹری ہے۔ جس میں کیمیکل ہونے کی وجہ سے آگ کی شدت مسلسل بڑھ رہی تھی۔ آگ کی شدت کو دیکھ کر چارسدہ، مردان، صوابی، نوشہرہ اور ضلع خیبر سے بھی ریسکیو کی ٹیمیں طلب کی گئی ہیں جو آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

بہت خوفناک صورت حال ہے

ریسکیو ترجمان کے مطابق بہت خوفناک صورت حال ہے، ہماری 25 سے زائد آپریشنل گاڑیاں آپریشن اور 100 سے زاہد اہلکار آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پوری رات مکمل آپریشن کے بعد اب اگ کو ایک ہی جگہ محدود کر دیا گیا ہے۔ آگ بجھانے کے دوران کئی فائر فائٹرز کی حالت غیر ہوگئی۔

آگ پر کیوں بروقت قابو نہیں پایا جا سکا؟

ریسکیو ترجمان کے مطابق آگ کی اطلاع ملتے ہی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔ تاہم آگ کی شدت اوّل درجہ ہونے کی وجہ سے کنڑول کرنا مشکل ہو گیا۔ جس کی وجہ سے دیگر اضلاع سے ٹیمیں بھی طلب کی گئیں۔

 ریسکیو ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ برقت دیگر اضلاع سے بھی ٹیمیں پہنچ گئی اور پوری رات آگ بجھانے کا عمل جاری رہا۔

 فائر فائٹرز کی تعداد کافی کم تھی

دوسری طرف  کچھ اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت بہت زیادہ تھی اور ریسکیو فائر فائٹرز کی تعداد کافی کم تھی۔ جس کی وجہ سے دیگر اضلاع سے ٹیمیں بھی طلب کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب تک دیگر اضلاع کی ٹیمیں پہنچتیں آگ قابو سے باہر ہو چکی تھی۔

ریسکیو کی گاڑیاں اسلام آباد پولیس کی تحویل میں

اسلام آباد جلسے کے دوران بند سڑکوں پر روکٹیں ہٹانے کے لیے صوبائی حکومت نے احتجاجی قافلے ریسیکو کی بڑی گاڑیاں بھی ساتھ لے گئی تھی۔ جو اسلام آباد پولیس نے کارروائی کے دوران تحویل میں لی تھیں۔

گاڑیاں اسلام آباد پولیس کی تحویل میں

ریسکیو حکام نے 50 اہلکار اور 25 بڑی گاڑیاں اسلام آباد پولیس کی تحویل میں ہونے کی تصدیق کی ہے۔ جبکہ اہلکاروں کے ضمانت روان ہفتے ہوئی تھی، جبکہ گاڑیاں بدستور اسلام آباد پولیس کی تحویل میں ہیں۔ جس کی وجہ سے ریسکیو کو آپریشن میں بڑی گاڑیوں کی کمی کا سامنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں