’عوام فوج کے ساتھ ہیں اور ان کی قربانیوں اور شہادتوں کی بدولت آزادی سے جی رہے ہیں‘

اتوار 21 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

9 مئی کے پُر تشدد واقعات کے بعد جہاں سیاسی جماعت کی مذمت کی جا رہی ہے وہیں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ پاکستان کی اہم شخصیات بھی پاک فوج کی حمایت میں بول پڑیں کہا ’عوام ہمیشہ سے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی قربانیوں اور شہادتوں کی وجہ سے آزادی کے ساتھ جی رہے ہیں‘۔

9 مئی کو ہونیوالے جلاؤ گھیراؤ اور پر تشدد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے سماجی کارکن رمضان چھیپا کا کہنا تھا کہ مہذب معاشروں میں پُر امن احتجاج ہوتا ہے، اپنے ہاتھوں خود کو نقصان پہنچانا کہاں کی عقلمندی ہے۔

میزبان رضوان جعفر نے کہا کہ 9 مئی کو ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، چند شر پسند عناصر نے پاکستان کو ناقبل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ عوام ہمیشہ سے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی قربانیوں اور شہادتوں کی وجہ سے آزادی کے ساتھ جی رہے ہیں۔

میزبان ندا یاسر نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ عوام ہمیشہ سے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، ہماری فوج ایک عظیم فوج ہے، ہمیشہ کڑے وقت میں وطن کے کام آئی ہے، ہم اپنی فوج پر اعتماد کرتے ہیں اور ان کی وجہ سے سکون کی نیند سو پاتے ہیں، اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں لیکن پاک فوج کو بیچ میں نہ لائیں۔

بریگیڈئیر (ر) حارث نواز کا کہنا تھا کہ کبھی بھی سیاسی شر پسندوں سے ایسی امید نہیں رکھتے تھے، جہاں تک پاک فوج کی بات ہے تو فوج کسی بھی سیاسی پارٹی کے ساتھ جانبداری نہیں رکھتی۔

تاجر حامد پونا والا کا کہنا تھا کہ پوری قوم شر پسندوں کی وجہ سے شرمندہ ہے، بین الاقوامی سطح پہ پاکستان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے، جو کام دشمن نہ کر سکا وہ ہمارے لوگوں نے کر دیا، ہم پاکستان سے شرمندہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘آپ بہت بہت پیارے ہیں’، لڑکی کا کمنٹ سن کر شاہد آفریدی شرما گئے

اسلام آباد میں سہ ملکی کرکٹ سیریز، شہر کے کن شاہراہوں پر ٹریفک میں خلل پڑسکتا ہے؟

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 1,700 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ