2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

ہفتہ 15 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

2 سال بعد سینچری اسکور کرنے کے قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ انہوں نے ان کی پرفارمنس پر تنقید کرنے والوں کو نہ اب تک جواب دیا ہے نہ آگے جواب دیں گے۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی توجہ کرکٹ کھیلنے پر ہے، باہر کی چیزیں ان کے ہاتھ میں نہیں ہیں، ہر بندے کا اپنہ نکتہ نظر ہے میرا کام گراؤنڈ میں کھیلنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: دوسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

بابر اعظم نے کہا کہ بہت سارے لوگ ان کی سینچری کا انتظار کررہے  تھے، مجھے اپنے آپ پر یقین تھا، لوگ اچھے فارم میں نہیں ہونے کے باوجود مجھے سپورٹ کررہے تھے۔

 

انہوں نے کہا کہ جس میچ میں بھی ہماری پارٹنرشپ لگتی ہے وہ ہمارے لیے یادگار ہوتا ہے، رضوان کو بتا دیا تھا کہ اپنی ذات کو نہیں دیکھیں گے بلکہ ٹیم کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے کھیلیں گے۔

اس موقع پر محمد رضوان نے کہا کہ مجھے ابھی تک نہیں پتا ہے کہ ہماری پارٹنرشپ کتنی ہوئی ہے، ہمارے لیے سب سے اہم بورڈ اسکور بورڈ ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بوسنیا جنگ: فیس دیکر شہریوں پر ‘تفریحی’ فائرنگ اور قتل کے الزامات کے بعد تحقیقات کا آغاز

وزیرداخلہ محسن نقوی کا کیڈٹ کالج وانا کا دورہ، خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے والے جوانوں کو شاباش

پنجاب کی جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش پیدا کردی گئی، سہولیات میں بھی غیر معمولی اضافہ

اسلام آباد میں سروے اور ای ٹیگز: ہماری معلومات ڈارک ویب پر بک گئی تو کون ذمہ دار ہوگا؟ سینیٹر پلوشہ خان

ریاست بہار انتخابی نتائج: نتیش کمار کے 10 ویں بار وزیراعلیٰ  بننے کے امکانات روشن

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے