جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسے مئی میں دیا تھا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

اتوار 16 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسا مئی میں دیا تھا۔

 ایوان صدر میں اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کے اعزاز میں ظہرانے کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہاکہ اللہ کے حکم اور اس کے فرمان کے مطابق اپنے فرائض کی انجام دہی کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں: جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسا مئی میں دیا تھا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

فیلڈ مارشل نے کہاکہ جب مسلمان اللہ پر بھروسہ کرتا ہے تو اللہ دشمن پر اس کی پھینکی مٹی کو بھی میزائل بنا دیتا ہے، بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سربلند کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ کامیابی اللہ کی طرف سے ہیں، بھارت کے خلاف جنگ میں جذبہ ایمانی سے فتح ملی، اللہ کے شکر گزار ہیں کہ جس نے ہمیں فتح دلائی۔

فیلڈ مارشل کو جب مہمانوں کی طرف سے پاکستان کی بڑی کامیابی پر مبارکباد دی گئی تو انہوں نے کہا کہ یہ سب اللہ کا کرم ہے۔ انہوں نے قرآنی آیات پڑھ کر واضح کیاکہ مسلمانوں کی اصل کامیابی اللہ کی مدد سے ہوتی ہے اور اس تناظر میں غزوہ اُحد کی مثال پیش کی کہ اس موقع پر پرندوں نے مسلمانوں کی مدد کی تھی۔

ملاقات کے بعد فیلڈ مارشل نے شاہ عبداللہ کو رخصت کیا اور اسی موقع پر برطانوی ہائی کمشنر اور برطانوی سفیر سے بھی مختصر گفتگو کی۔ صدر ممملکت آصف علی زرداری نے اس موقع پر گفتگو میں کہاکہ پاکستان کے برطانیہ اور امریکا کے ساتھ ایسے تعلقات ہیں جیسے خاندان کے افراد کے ساتھ ہوتے ہیں۔

اس دوران چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو اور خاتون اول بختاور بھٹو بھی موجود تھے جبکہ صدر پاکستان بھی ملاقات میں شریک رہے۔

گزشتہ روز کی ملاقات میں شاہ عبداللہ نے پاکستان کی جوہری صلاحیتوں اور دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ میں پاکستانی قوم اور فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

شاہ عبداللہ نے پاکستان کی فوجی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے عالمی امن کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے اور دہشتگردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں اسی ملک نے دی ہیں۔

واضح رہے کہ اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہو گئے ہیں، دورہ پاکستان کے موقع پر انہوں نے اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم اور اردن کے بادشاہ کی ملاقات، اسٹریٹجک اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کا عزم، کئی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

بادشاہ اردن کے دورہ کے موقع پر دونوں ممالک کے تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا، جبکہ کئی مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔

گزشتہ روز جب اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم پاکستان پہنچے تو صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف نے خود ایئرپورٹ پر ان کا فقید المثال استقبال کیا۔ جبکہ وزیراعظم ہاؤس میں انہیں گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟