پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف وائٹ واش کرنے اور پاکستان شاہینز کو بھارت کے خلاف شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اس سے قبل قومی ٹیم ٹی20 سیریز بھی جیت چکی ہے، یوں مسلسل دو سیریز میں ناقابلِ شکست رہ کر گرین شرٹس نے شاندار تسلسل کا مظاہرہ کیا۔
Well Done Boys , Congratulations to all the players on a brilliant clean sweep in the ODI series against Sri Lanka, after winning the T20I series as well.
Back to back dominant performances, proud of our players, coaches and management for their hard work and spirit.
Please trust… pic.twitter.com/xr4cIi1Kr3— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) November 16, 2025
کھلاڑیوں، کوچز اور ٹیم مینجمنٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ کامیابیاں محنت، جذبے اور لگن کا نتیجہ ہیں۔ قوم نوجوان کھلاڑیوں پر بھرپور اعتماد رکھے کیونکہ یہ ملک کی عزت کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں لگا رہے ہیں۔
انہوں نے مین آف دی سیریز قرار دیے جانے پر فاسٹ بولر حارث رؤف کو بھی مبارکباد پیش کی۔ اور کہاکہ یہ فتوحات پاکستان کرکٹ اور شائقینِ کرکٹ کے لیے نہایت خوشی اور فخر کا باعث بنی ہیں۔
دریں اثنا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ میں بھارت کو شکست دینے پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد پیش کی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے لیے آج کا دن انتہائی فخر کا لمحہ ثابت ہوا، جہاں پاکستان شاہینز نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
What a proud moment for Pakistan and for the Board today! 🇵🇰✨
Our Pakistan Shaheens defeated India A by 8 wickets, chasing down the target in just 13.2 overs.
A dominant, fearless and unforgettable performance in the Asia Cup Rising Stars Tournament in Doha.
Superb cricket by… pic.twitter.com/ZmnAtXQhKA
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) November 16, 2025
محسن نقوی نے کہاکہ پاکستانی ٹیم نے ہدف کا تعاقب صرف 13.2 اوورز میں مکمل کرکے شائقین کرکٹ کو حیران کردیا۔ نوجوان کھلاڑیوں نے بے خوف، جارحانہ اور بہترین کھیل پیش کیا، جس نے ثابت کیاکہ پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے شاندار کھیل پیش کرنے پر نوجوان کھلاڑیوں کو پوری قوم کی جانب سے مبارکباد پیش کی ہے۔
واضح رہے کہ رائزنگ اسٹارز ٹی20 ایشیا کپ کے 6ویں میچ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔













