سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دلوں کو چھو لیا ہے، جس میں ایک انوکھی واردات سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں چور گن پوائنٹ پر دکاندار سے موبائل اور نقدی لوٹتا ہے، اور واردات کے دوران دکاندار کو تھپڑ بھی مارتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکان میں موجود چھوٹی بچی نے خوف کے باوجود ہاتھ میں پکڑی ہوئی کھانے کی چیز چور کو دے دی۔ بچی کے اس ردعمل نے چور کے دل پر اثر ڈالا اور اس نے فوری طور پر دکاندار کو اس کی ساری چیزیں واپس کر دیں۔
بیٹیاں رحمت بھی، راحت بھی، دلاری بھی،
باپ کے گھر کی سب سے نازوں سے پالی گئی پھول کاری بھی۔ pic.twitter.com/Kbbzxj5hCS— Harmeet Singh (@HarmeetSinghPk) November 17, 2025
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ چور بچی کے ماتھے پر پیار بھرا بوسہ دیتا ہے اور واپس چلا جاتا ہے۔ واردات کے بعد دکاندار نے اپنی بیٹی کو گلے لگا کر سکون کا سانس لیا، اس جذباتی منظر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی حیرت اور محبت کے ملے جلے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔
کئی صارفین نے بیٹیوں کو رحمت قرار دیا اور کہا کہ اس ویڈیو نے انہیں رُلا دیا تو وہیں چند صارفین کا کہنا تھا کہ یہ فیک ویڈیو ہے۔














