خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، عالم محسود سمیت 15 دہشتگرد ہلاک

منگل 18 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے 2 مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائیوں کے دوران بھارتی پشت پناہی میں فعال فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں 15 اور 16 نومبر کو ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے 2 افغان شہریوں سمیت 3 دہشتگرد ہلاک کردیے

ترجمان کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 10 دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک ہونے والوں میں دہشت گرد گروہ کا سرکردہ کمانڈر عالم محسود بھی شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کی گئی، جہاں مزید 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

مزید پڑھیں: وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا وانا کیڈٹ کالج میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اعلامیے کے مطابق علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد کو فرار ہونے کا موقع نہ مل سکے۔

ترجمان نے کہا کہ ’عزمِ استحکام‘ کے وژن کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی مہم پوری تیزی کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ بیرونی پشت پناہی یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟