کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

بدھ 19 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری ہونیوالی گاڑی کے لیے 10 ہزار روپے کا ای چالان موصول ہوا، جس نے انتظامیہ کو حیران کر دیا۔

ہوٹل انتظامیہ کے مطابق، یہ گاڑی مئی 1997 میں شارع فیصل کے قریب پارکنگ ایریا سے چوری ہوئی تھی، اور اس وقت صدر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

انتظامیہ نے مزید بتایا کہ گاڑی کبھی برآمد نہیں ہوئی، مگر حال ہی میں حب ٹول پلازہ پر سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی کی مد میں ای چالان موصول ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں چوری شدہ موٹرسائیکل کا ای چالان، شہری حیران و پریشان

رواں برس اکتوبر سے نافذ العمل ٹریفک ریگولیشن اینڈ سائیٹیشن سسٹم کا مقصد ٹریفک چالان کے پرانے دستی ٹکٹنگ نظام کو مکمل طور پر خودکار ای ٹکٹنگ سسٹم سے بدلنا ہے۔

جدید نظام مصنوعی ذہانت سے منسلک سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے اوور اسپيڈنگ، ریڈ لائٹ کراسنگ، اور ہیلمٹ نہ پہننے جیسی خلاف ورزیوں کا پتا لگاتا ہے۔

تاہم، اس کے آغاز کے بعد سے یہ نظام بحث کا مرکز بن گیا ہے، اور نقادوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس پر عملدرآمد کے لیے مناسب سہولیات اور بنیادی ڈھانچہ موجود نہیں۔

مزید پڑھیں: ای چالان یورپ جیسا اور سڑکیں کھنڈر، کراچی کے شہریوں کی تنقید

ہوٹل انتظامیہ نے اس واقعے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جرمانہ ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، مگر صرف اس صورت میں جب حکام چوری شدہ گاڑی کو برآمد کر کے واپس کریں۔

واضح رہے گزشتہ ماہ اسی طرح ایک موٹر بائیک کے مالک کو اپنی چوری شدہ بائیک کے لیے ای چالان موصول ہوا، جو 4 سال بعد بھی برآمد نہیں ہوسکی تھی۔

مالک نے بتایا کہ ان کی بائیک ٹیپو سلطان پولیس کے احاطے سے چوری ہوئی تھی، مگر انہیں 27 اکتوبر کو ہیلمٹ نہ پہننے کے مبینہ جرم میں 5 ہزار روپے کا ای چالان موصول ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر قانونی امیگریشن ، بھارتی شہری عالمی سیکیورٹی کے لیے خطرہ بن گئے

بیرسٹر گوہر نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی

آسٹریلیا کیخلاف ٹی20 سیریز، کمینٹیٹرز کون ہوں گے اور براہِ راست نشریات کیسے دیکھیں؟

ویڈیو، کراچی میں شہری نے گاڑی اٹھانے پر لفٹر ڈرائیور پر پستول تان لی، شناخت بھی ہوگئی

انجینیئر محمد علی مرزا کے خلاف اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟