مصنوعی ذہانت سے جذباتی تعلقات طلاقوں کی نئی وجہ بنتے جا رہے ہیں، انتباہ

بدھ 19 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں وکلا خبردار کر رہے ہیں کہ مصنوعی ذہانت (AI) کے ساتھ جذباتی یا رومانوی تعلقات شادیوں کے ٹوٹنے کی ایک بڑھتی ہوئی وجہ بن رہے ہیں۔

چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT) اور گورک (Grok) جیسے چیٹ بوٹس لوگوں کی روزمرہ زندگی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اور کچھ لوگ ان سے اتنا گہرا تعلق قائم کر لیتے ہیں کہ اپنے حقیقی ساتھیوں کو چھوڑ دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: مصنوعی ذہانت کے تاریک پہلو کیا ہیں، دنیا میں کتنے افراد استعمال کر رہے ہیں؟

ماہرین کے مطابق جیسے جیسے مصنوعی ذہانت (AI) بوٹس زیادہ ’ہمدرد‘ اور ’انسان دوست‘ بنتے جا رہے ہیں، تنہائی یا ناخوش شادی شدہ افراد ان کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا مصنوعی ذہانت موزوں سائز کے کپڑے خریدنے میں مدد کر سکتی ہے؟

ایسے کئی واقعات سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکے ہیں، جن میں لوگ حقیقی تعلقات چھوڑ کر AI کے ساتھ رشتہ قائم کر چکے ہیں۔ وکلا کا کہنا ہے کہ یہ رجحان مستقبل میں عدالتوں اور خاندانی ڈھانچوں کے لیے بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بجلی چوروں اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصرکے خلاف ایف آئی اے سرگرم

دھُرندھر میں اکشے کھنہ کا کردار وائرل، ’انڈین بن کر فلاپ رہے پاکستانی کردار نے لیجنڈ بنادیا‘

بھارت کو ایک اور مصیبت کا سامنا، میکسیکو نے بھی 50 فیصد ٹیکس نافذ کر دیا

افغان علما اور طالبان حکومت کا بیرون ملک کارروائی کرنے والوں کو سخت پیغام خوش آئند، امن کی راہ ہموار

خالدہ ضیا کی حالت گردے ناکارہ ہونے کے بعد مزید تشویشناک، وینٹی لیٹر پر منتقل

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل