تاریخی اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

جمعرات 20 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں تاریخی اضافے کے بعد اب کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، سونے کی قیمت میں آج 5000 کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ملک میں فی تولہ سونا 5000 روپے کمی کے بعد4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے ہوگیا ہے۔  جب کہ 10 گرام سونا 4286 روپے کمی کے بعد3 لاکھ 65 ہزار 708 روپےکا ہوگیا ہے۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 50 ڈالر کمی کے بعد 4042 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونا 7900 روپے اضافے کے بعد 431,562 روپے کا ہوگیا تھا جب کہ 10 گرام سونا 6773 روپے اضافے کے بعد 369,994  روپے کا ہو گیاتھا۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 339,173 روپے ہوگئی تھی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 79 ڈالر اضافے کے بعد 4092 ڈالر فی اونس کا ہوگیاتھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp