دبئی ایئرشو میں دوست ملک کے ساتھ جے ایف17 تھنڈر کی خریداری کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جمعرات 20 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دبئی ایئر شو 2025 میں جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 طیارہ خصوصی توجہ کا مرکز رہا اور اس کی خریداری سے متعلق ایک دوست ملک کے ساتھ  مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی ایئر شو: بھارتی پائلٹس کو پاک فضائیہ کا جے ایف تھنڈر بھاگیا، ’ٹی‘ نہیں پی

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک دوست ملک کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر کی خریداری کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے جو پاکستان کی ایرو اسپیس صلاحیتوں اور دفاعی تعاون میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

دبئی ایئر شو 2025 کے دوران سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دوست ممالک کے فضائی سربراہان سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں۔

مزید پڑھیے: دبئی ایئر شو 2025 میں بھارت کو شرمندگی کا سامنا، لڑاکا طیارے سے تیل لیک ہونے لگا، ویڈیو وائرل

ان ملاقاتوں میں متحدہ عرب امارات کے لیفٹیننٹ جنرل پائلٹ ابراہیم ناصر العلاوی (انڈر سیکریٹری برائے دفاع) اور میجر جنرل راشد محمد الشمسی (کمانڈر یو اے ای ایئر فورس اینڈ ایئر ڈیفنس) شامل تھے۔

ملاقاتوں کا محور اعلیٰ تربیت کے شعبوں میں تعاون، جدید ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز میں اشتراک اور آپریشنل ہم آہنگی کو مزید مؤثر بنانا رہا۔

اماراتی عسکری قیادت نے پاک فضائیہ کی جدت، بڑھتی ہوئی مقامی صلاحیتیں اور دفاعی صنعت میں ترقی کو سراہا اور مشترکہ مشقوں، پیشہ ورانہ تبادلوں اور مستقبل کی بین العسکری شراکت داریوں کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

پاکستان ایئر فورس کا دستہ دبئی ایئر شو میں شرکت کے لیے موجود ہے جو پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیت، عالمی فضائی برادری کے ساتھ مضبوط روابط اور خطے میں امن و استحکام کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

ایئر شو میں جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری خصوصی توجہ کا مرکز رہا جہاں دفاعی ماہرین اور شائقین نے اس کی جدید ٹیکنالوجی، مضبوط جنگی صلاحیت اور عملی کارکردگی کو سراہا۔

جے ایف 17 تھنڈر نے اپنے کم لاگت، کثیرالمقاصد لڑاکا طیارے کے طور پر اعتماد کو مزید مستحکم کیا۔

یہ معاہدہ طیارے کی عالمی مقبولیت اور پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری پر بین الاقوامی اعتماد کا مظہر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ 2034 سے قبل لاکھوں پاکستانی ورکرز کی تربیت کا بڑا منصوبہ

’ہم آپ کے شکر گزار ہیں ‘، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا پاکستان کے سفارتی کردار کا اعتراف

پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم، امریکی چارج ڈی افیئرز نیٹالی بیکر کا اہم ویڈیو پیغام جاری

خواجہ آصف کا پارلیمنٹ میں سخت مؤقف، ’ویگو ڈالے‘ کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ

پاکستان کے معدنی ذخائر عالمی سرمایہ کاری کی توجہ کا مرکز، 6 کھرب ڈالر کے امکانات

ویڈیو

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

بلوچستان سے عالمی میدان تک، ثروت فاطمہ کا متاثر کن بیڈمنٹن سفر

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟