’اندازہ نہیں ہوا کہ کیا کر رہا ہوں‘، نیپال میں بھارتی پرچم تھامنے والے پاکستانی ریپر نے معافی مانگ لی

جمعرات 20 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے نیپال میں پرفارمنس کے دوران بھارتی پرچم تھامنے کے واقعے پر آخرکار خاموشی توڑتے ہوئے معافی مانگ لی۔ انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کے بعد انہیں احساس ہوا کہ اس لمحے کا اثر کیا بنا۔

یہ بھی پڑھیں:’طلحہ انجم کو گرفتار کیا جائے‘ کانسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرانے پر پاکستانی گلوکار تنقید کی زد میں

میڈیا رپورٹ کے مطابق طلحہ انجم ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک تھے، جہاں میزبانوں نے ان سے وائرل ویڈیو کے حوالے سے سوالات کیے۔ ریپر نے کہا کہ اسٹیج پر ماحول بالکل مختلف تھا اور انہیں اندازہ نہیں ہوا کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔

طلحہ انجم نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا مشہور ڈِس ٹریک ’کون طلحہ‘ پرفارم کر رہے تھے، یہ گانا بھارتی ریپر نَیزی کے خلاف لکھا گیا ہے۔ اس دوران ایک بھارتی نوجوان نے احترام سے بھارتی پرچم ان کے ہاتھ میں پکڑا دیا۔ انہوں نے اسے اسٹیج پر موجود بھارتی مداحوں کی جانب سے حمایت کے اظہار کے طور پر سمجھا۔

ریپر کے مطابق جذباتی لمحے میں انہوں نے پرچم تھام لیا، تاہم انہیں اندازہ نہیں تھا کہ وہ اسے کتنی دیر تک ہاتھ میں لیے کھڑے رہے۔

میزبان نے توجہ دلائی کہ وہ پرچم فوراً رکھ بھی سکتے تھے، جس پر طلحہ انجم نے کہا کہ انہیں اس وقت یہ احساس بھی نہیں ہوا کہ وہ کب تک اسے تھامے ہوئے ہیں۔

طلحہ انجم نے اپنی بات میں یہ بھی کہا کہ اگر ان کے کسی عمل سے کسی کا دل دکھا ہے تو وہ دل سے معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کی وجہ سے ہوں، لوگ مجھے دنیا بھر میں پاکستانی ریپر کے طور پر ہی پہچانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز  کے لیے نامزدگیوں کا اعلان، کون کون شامل ہے؟

یہ وضاحت اور معافی ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر طلحہ انجم سخت تنقید کی زد میں تھے۔

خاص طور پر اس لیے کہ ابتدائی طور پر انہوں نے اپنے عمل کا دفاع کیا تھا اور پلیٹ فارم ایکس پر لکھا تھا کہ ان کے فن کی کوئی سرحد نہیں اور اگر اس پر تنازعہ بنتا ہے تو وہ دوبارہ بھی یہی کریں گے۔

بعد ازاں مسلسل تنقید کے بعد طلحہ انجم کا رویہ نرم ہوا اور انہوں نے واضح کیا کہ ان کا کسی کو تکلیف پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان