لاہور  سے مختلف سیاسی رہنماؤں نے استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

جمعہ 21 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 149 کی مختلف یونین کونسلز کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ایم پی اے شعیب صدیقی سے ملاقات کے دوران استحکامِ پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

یوسی 118 سے حاجی خالد سعید دریائی کی قیادت میں شہزاد بٹ، محمد اعجاز، رانا شہزاد، عبدالطیف، محمد کامران اور دیگر پر مشتمل وفد نے آئی پی پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

اسی طرح یوسی 43 کا وفد بھی آئی پی پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی سے پارٹی آفس میں ملا۔ محمد شان کی زیرِ قیادت وفد نے شعیب صدیقی سے عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیے اداکاری سے سیاست تک، ساجد حسن نے استحکام پاکستان پارٹی کیوں جوائن کی؟

یوسی 120 سے عنایت الرحمٰن، ظفر جتالہ اور جمعہ خان نے ملاقات کے دوران کچی آبادیوں کے مسائل اور مالکانہ حقوق سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

یوسی 122 سے ملک سمی اور سیف الرحمن نے بھی ایم پی اے شعیب صدیقی سے ملاقات کی اور ریلوے کوارٹرز کے مکینوں کو بنیادی شہری سہولیات کی عدم فراہمی سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے استحکام پاکستان پارٹی کا اقتدار میں آکر ٹیکس نظام میں اصلاحات کا اعلان

ایم پی اے شعیب صدیقی نے تمام وفود کو مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل حل کر کے انتخابی وعدوں کی تکمیل کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر استحکامِ پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی قیادت میں خدمت کا سفر جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی مقابلہ حسن سے واک آؤٹ کرنے والی فاطمہ بوش مس یونیورس 2025 کا تاج لے اڑیں

وفاقی آئینی عدالت میں سائلین کے لیے انفارمیشن اور آئینی ڈیسک قائم

صوبہ سندھ کے ضلع مٹیاری میں آج عام تعطیل کا اعلان

اسکولوں میں بچوں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

ٹریک کم، ٹرینیں آدھی، زمینوں پر قبضے، آئینی عدالت میں ریلوے کارکردگی پر کڑی تنقید

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟