نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ پاکستان سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے یورپی یونین انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ ڈیوڈ فان ویل سے ملاقات کی۔
یہ ملاقات فورم کے دوران برسلز میں ہوئی، جہاں دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50, met with the Minister of Foreign Affairs of the Netherlands, David van Weel @ministerBZ, today on the sidelines of 4th EU Indo-Pacific Ministerial Forum being held from 20-21 November 2025 in… pic.twitter.com/2A5y6lLq8n
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) November 21, 2025
ملاقات میں اقتصادی روابط، تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ نے خطے اور عالمی سطح پر مشترکہ چیلنجز کے حل کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
اس سے قبل وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے جرمن وزیر خارجہ یوہان ویڈیفول سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات میں جاری مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: خطے میں حقیقی اقتصادی روابط قائم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، اسحاق ڈار کا ماسکو میں خطاب
دونوں رہنماؤں نے دفاع، سیاسی مشاورت، معیشت، تجارت و سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی سمجھ بوجھ اور مشترکہ مفاد کے معاملات میں تعاون بڑھانے کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے لیے جرمنی کی جانب سے مالی سال 26-2025 کے لیے 11 کروڑ 40 لاکھ یورو کی امدادی کمٹمنٹ کو سراہا اور جرمن قیادت کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔














