اسلام آباد ہائیکورٹ: نئی عمارت میں پہلا کیس شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت

پیر 22 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائی کورٹ کی نئی عمارت میں کیسوں کی باقاعدہ سماعت کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ہائیکورٹ کی نئی عمارت میں پہلا کیس رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری کی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری پر توہین عدالت کی سماعت جاری ہے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔

آئی جی اسلام آباد ناصر اکبر کیانی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور اٹارنی جنرل بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں، اڈیالہ جیل کے حکام بھی عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری غیر قانونی قرار دی تھی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم جب اسلام آباد پولیس نے ڈاکٹر شیریں مزاری کو گرفتار کیا تو پنجاب پولیس نے ان کو گرفتار کر لیا جس کے بعد وہ اب بھی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے اپنی والدہ کو دوبارہ گرفتار کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp